Al Qamar Online:
2025-11-03@19:16:00 GMT

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی

اشاعت کی تاریخ: 24th, August 2025 GMT



کراچی:

مون سون سسٹم کے اثرات شہر کی فضا پر بدستور برقرار ہیں۔

ہفتہ کی صبح نارتھ کراچی، اسکیم 33، گلستان جوہر، گلشن اقبال، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی اور ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بونداباندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع آئندہ ایک سے دو روز تک زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ ابر آلود موسم کے باعث صبح اور شام کے اوقات میں مجموعی درجہ حرارت معتدل رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ فی الحال شہر میں گرج چمک کے ساتھ تیز یا موسلادھار بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارشوں کا نیا سلسلہ 27 اگست کو داخل ہوگا، 3 روز کے دوران شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ 

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 تا 33 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، آج بدین، تھرپارکر، عمر کوٹ، میر پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان

پڑھیں:

شہرکے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کے باعث شہری دورسے پانی بھربے پرمجبورہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
  • 4، 5 نومبر کو ہلکی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • ملک بھر میں موسم خشک، پنجاب کے کئی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان
  • شہرکے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کے باعث شہری دورسے پانی بھربے پرمجبورہے
  • بلوچستان میں12 ضلعے بارش کو ترس گئے، آئندہ کیا ہو گا؛ مفصل رپورٹ
  • محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا
  • پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی
  • کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار