ہمیں فیصلہ کن انداز میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں فیصلہ کن انداز میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے۔
مون سون شجر کاری مہم کے موقع پر پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ شجر کاری مہم پاکستان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، درخت لگانا ہر شہری کا قومی فریضہ ہے۔ آج ہم ملک گیر شجر کاری مہم کا آغاز ایسے وقت کر رہے ہیں جب پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے شدید خطرات لاحق ہیں، اس سال اگست سے اکتوبر تک پاکستان بھر میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ درخت ماحول کیلئے زندگی کی علامت اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف سب سے مضبوط ڈھال ہیں، قوم کی ترقی جنگلات اور قدرتی ماحول کے تحفظ پر منحصر ہے، جنگلات کی کٹائی، درجہ حرارت میں اضافہ اور بار بار آنے والے سیلاب لاکھوں زندگیاں متاثر کر رہے ہیں۔
آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ شہری سرسبز، صاف اور خوشحال پاکستان کے لیے پودے لگائیں، ہر لگایا گیا درخت آفات کے خلاف ڈھال اور آئندہ نسلوں کے لیے زندگی کا ذریعہ ہے، حالیہ سیلاب اور بارشوں نے ملک کے مختلف حصوں میں تباہی مچائی، ہمیں گرین پاکستان پروگرام کو کامیاب بنانا چاہیے۔
صدر مملکت نےت مزید کہا کہ تمام اہل وطن شجر کاری مہم کے نیک مقصد میں اپنا حصہ ڈالیں، نوجوان تبدیلی کے سفیر بن کر شجر کاری مہم کی قیادت کریں، کسان درخت لگا کر اپنی فصلوں اور ماحول کی حفاظت کرسکتے ہیں، میڈیا، سول سوسائٹی، کمیونٹی رہنما اور علماءعوام کو اس قومی فریضے کی حمایت کے لیے متحرک کریں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان شجر کاری مہم کہا کہ
پڑھیں:
یو اے ای اور پاکستان کا تعاون ایکشن پلان کی تیز رفتار برقرار رکھنے پر اتفاق
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) (یو اے ای) اور پاکستان کا حکومتی شعبوں میں تعاون کے ایکشن پلان پر تیز رفتار برقرار رکھنے پر اتفاق کیا یہ اتفاق رائے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کابینہ امور کے نائب وزیر برائے کمپیٹی ٹیونس اور ایکسپیرینس ایکسچینج عبداللہ ناصر لوتاہ اور وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلویز اور وزیراعظم کے ڈیلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کے سربراہ بلال اظہر کیانی کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ عبداللہ ناصر لوتاہ سے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے دبئی میں خصوصی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عبداللہ ناصر لوتاہ نے "گلوبل ریل کانفرنس اور نمائش" میں شرکت کے لیے آمد پر وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا خیر مقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایم او یو پر اب تک ہونے والے عمل درآمد اور تعاون میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔