ٹرمپ کی ہدایت پر واشنگٹن میں مسلح نیشنل گارڈز کی تعیناتی، شہریوں میں تشویش
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
واشنگٹن میں نیشنل گارڈ کے اہلکاروں نے اتوار کے روز سے اسلحہ اٹھانا شروع کر دیا ہے، امریکی دارالحکومت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کے تحت 2,200 سے زائد فوجی تعینات کیے ہیں۔
جوائنٹ ٹاسک فورس ڈی سی نے، جس کے تحت نیشنل گارڈ کے اہلکار واشنگٹن میں تعینات ہیں، اپنے بیان میں کہا ہے کہ 24 اگست 2025 کی رات سے، ٹاسک فورس کے اہلکاروں نے اپنی سروس ہتھیار اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اہلکاروں کو صرف اس وقت طاقت استعمال کرنے کی اجازت ہوگی جب جان یا شدید جسمانی نقصان کا فوری خطرہ ہو، اور صرف آخری حربے کے طور پر۔
یہ بھی پڑھیں:
ایک امریکی دفاعی اہلکار نے جمعے کو کہا تھا کہ واشنگٹن میں تعینات فوجی اہلکار جلد اسلحہ لے کر گشت کریں گے، حالانکہ پہلے یہ ہتھیار صرف ضرورت پڑنے پر آرمری میں دستیاب ہوتے تھے۔
نیشنل گارڈ کے اہلکار واشنگٹن، جو اکثریتی طور پر ڈیموکریٹس کا شہر ہے، کے علاوہ ریپبلکن اکثریتی ریاستوں ویسٹ ورجینیا، ساؤتھ کیرولائنا، اوہائیو، مسیسیپی، لوئیزیانا اور ٹینیسی سے تعلق رکھتے ہیں۔
ریپبلکن رہنما، خاص طور پر صدر ٹرمپ، مسلسل دعویٰ کرتے آئے ہیں کہ واشنگٹن جرائم میں ڈوبا ہوا ہے، بے گھر افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے اور شہر کو مالی طور پر غلط طریقے سے چلایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
تاہم، واشنگٹن پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق، 2023 سے 2024 کے درمیان پرتشدد جرائم میں نمایاں کمی دیکھی گئی، اگرچہ یہ کمی کووڈ 19 کے بعد بڑھنے والے جرائم کے پس منظر میں آئی۔
صدر ٹرمپ نے واشنگٹن کی میئر، موریل باؤزر، پر الزام لگایا ہے کہ وہ ’جرائم کے بارے میں جھوٹے اور انتہائی غلط اعداد و شمار دے رہی ہیں‘ اور دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے ایسا کرنا نہ روکا تو بُرے نتائج برآمد ہوں گے، جن میں شہر کا مکمل وفاقی کنٹرول بھی شامل ہو سکتا ہے۔
نیشنل گارڈ کی تعیناتی کے علاوہ، وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے، جن میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ بھی شامل ہے، بھی واشنگٹن کی سڑکوں پر اپنی موجودگی میں اضافہ کیا ہے، جس پر مقامی رہائشیوں نے احتجاج کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈونلڈ ٹرمپ نیشنل گارڈ واشنگٹن.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ نیشنل گارڈ واشنگٹن واشنگٹن میں نیشنل گارڈ کے اہلکار
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ