18ویں ترمیم کے بعد گورنر کے پاس کوئی خاص ایگزیکٹو اختیارات نہیں، کامران ٹیسوری
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد گورنر کے پاس کوئی خاص ایگزیکٹو اختیارات نہیں ہیں، کبھی ذاتی کام کے لیے بیوروکریسی سے رابطہ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مسائل کا حل کیسے ممکن ہے؟ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نسخہ بتادیا
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بارشوں نے کراچی میں بہت تباہی مچائی، لوگ بہت پریشان تھے اور گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے تھے، تاجروں کا اربوں روپے نقصان ہوا، شہر میں بارشوں سے 18 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد گورنر کے پاس کوئی خاص ایگزیکٹو اختیارات نہیں ہیں، بطور آئینی سربراہ جب کسی کو ہدایت دی تو اس نے ہدایت پر عمل کیا، ذاتی کام کے لیے کبھی بیوروکریسی یا پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حلیم کی دیگ خود پکائی اور نیاز تقسیم کیا
انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں 50 ہزار بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں، کسی پروگرام پر سرکاری پیسہ خرچ نہیں کیا، کسی بھی تقریب کے پیسے جیب سے ادا کرتا ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
18ویں ترمیم we news ایگزیکٹو اختیارات کامران ٹیسوری گورنرسندھ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 18ویں ترمیم ایگزیکٹو اختیارات کامران ٹیسوری گورنرسندھ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 18ویں ترمیم نے کہا
پڑھیں:
گورنرسندھ کامران ٹیسوری وزارت خارجہ کے تحت ڈپلومیٹک بازار کی اختتامی تقریب میں ملائیشین قونصل جنرل کو رویاتی کھانوں سے متعلق آگاہ کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار