سمندر کو آلودگی سے بچانے کیلئے کراچی کی بندرگاہوں پر صفائی مہم کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
کراچی:
سمندر کو آلودگی سے بچانے کیلئے کراچی کی بندرگاہوں پر بارشوں کے بعد صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری کی ہدایت پر پوسٹ رین کلین اپ مہم کے تحت برتھوں، جیٹیوں اور نیوی گیشن چینلز سے کچرا صاف کیا جا رہا ہے، کے پی ٹی ذرائع کے مطابق مہم کے دوران 150 ٹن کچرا سمندر سے نکالا گیا۔
سمندر میں موجود کچرے سے آبی حیات کی زندگیوں کو بھی خطرات لا حق ہوتے ہیں، کیماڑی سے منوڑہ تک پھیلے ہوئے کچرے سے مچھلیوں کی افزائش بھی کم ہو رہی ہے۔
نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور زمینی سطح پر اوزون کی بڑھتی ہوئی سطح سمندری ماحولیاتی نظام اور انسانی صحت دونوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
چند سالوں قبل سمندری آلودگی کے باعث کراچی پورٹ ٹرسٹ ایریا، منوڑہ چینل اور چنہ کریک سمیت کئی اہم آبی گزرگاہوں پر 100 ٹن سے زائد مچھلیاں مر گئیں تھیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کا رنگا رنگ آغاز
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب سے قبل مشہور بلوچی رقص لیوا اور سندھ کی روایتی دھنوں نے ماحول کو ثقافتی رنگوں سے بھر دیا۔
تقریب میں معروف فنکار امین گل جی نے دنیا میں جاری جنگوں اور ظلم و ستم پر مبنی کھیل The Game پیش کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔
افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیرِ ثقافت ذوالفقار شاہ، صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ اور سعید غنی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے اس موقع پر کہا کہ عالمی ثقافتی میلہ پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لائے گا۔
افتتاحی تقریب کے بعد بیلجیئم، بنگلہ دیش، فرانس، نیپال، امریکا، کانگو اور شام کے فنکاروں نے اپنے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا، جب کہ کلاسیکل دھنوں اور سندھی موسیقی نے شرکا کے دل جیت لیے۔
عالمی ثقافتی میلہ 7 دسمبر تک جاری رہے گا، جس میں تھیٹر، موسیقی، رقص، ویژول آرٹ اور بین الاقوامی فلموں کی اسکریننگ پیش کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرٹس کونسل صدر آرٹس کونسل احمد شاہ عالمی ثقافتی میلہ مراد علی شاہ ورلڈ کلچر فیسٹیول