پختونخوا حکومت نے سیلاب زدگان کے لیے مزید 2 ارب روپے جاری کردیے
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
پشاور:
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے مزید 2 ارب روپے جاری کر دیے ہیں۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کے مطابق یہ رقم ریلیف اور معاوضے کی مد میں دی گئی ہے، جس کے بعد صوبائی حکومت اب تک متاثرین کے لیے مجموعی طور پر 6.5 ارب روپے سے زائد فنڈز جاری کر چکی ہے۔
مزمل اسلم نے بتایا کہ یہ تمام رقوم صرف 10 دنوں کی محدود مدت میں جاری کی گئیں، جو صوبائی حکومت کی شفاف گورننس اور مضبوط مالی صورتحال کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مزید فنڈز بھی وزیر اعلیٰ اور کابینہ کی منظوری کے بعد متاثرین کو فراہم کیے جائیں گے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور پی آر او ٹو مشیر خزانہ انور خان خٹک کے مطابق حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف کے تمام اقدامات بروقت اور مؤثر انداز میں انجام دیے جائیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہزاروں پاسپورٹ چوری ہونے کا معاملہ، تمام بلاک کردیے، ڈی جی کا دعویٰ
ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ اِس معاملے میں جتنے پاسپورٹ جاری ہوئے ان کو بلاک کردیا گیا، اِن پاسپورٹس کی دوبارہ تجدید نہیں ہوئی اور نہ ہی ہوگی، یہ بہت ہی تشویش ناک معاملہ ہے۔ کنوینر کمیٹی کا کہنا تھا کہ جس طرح کے حالات ہیں اِن پاسپورٹ کا غلط استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد سمیت 25 پاسپورٹس آفس سے 32 ہزار 6 سو 74 پاسپورٹس چوری کے معاملہ پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ اِس معاملے میں جتنے پاسپورٹ جاری ہوئے ان کو بلاک کردیا گیا، اِن پاسپورٹس کی دوبارہ تجدید نہیں ہوئی اور نہ ہی ہوگی، یہ بہت ہی تشویش ناک معاملہ ہے۔ کنوینر کمیٹی طارق فضل چودھری نے کہا کہ جس طرح کے حالات ہیں اِن پاسپورٹ کا غلط استعمال کیا جاسکتا ہے جب کہ حکام نے بتایا کہ 2 سال پہلے نادرا اور پاسپورٹ کا سائبر آڈٹ ہوا۔
ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہاں سے سعودی عرب گئے وہاں وزارت داخلہ نے اِن کو پکڑا، سعودی عرب نے افغان شہریوں سے وہاں سے ڈی پورٹ کیا ،اس واقعے کے بعد نادرا اور پاسپورٹ کا سسٹم مکمل ڈیجیٹائز کردیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب کوئی بھی جعلی کام کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے، اس سے قبل جعلی پاسپورٹ والوں کو نہ پکڑنے کا تصور ہی نہیں کیا جاسکتا۔ کنوینر کمیٹی طارق فضل چودھری نے سوال کیا کہ مشکوک شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا تناسب کتنا فیصد ہوگا۔؟ دوسری جانب پی اے سی کی ذیلی کمیٹی نے ڈی جی پاسپورٹ کو انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔