پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے،ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوا کر دنیا کو ایٹمی تصادم سے بچایا۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے کئی ایسی جنگیں ختم کروائیں جن کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہیں تھا۔ ان کے مطابق انہی میں سے ایک جنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان تھی، جو ایٹمی جنگ کی شکل اختیار کر سکتی تھی۔
ٹرمپ نے کہا کہ اس لڑائی کے دوران 7 طیارے تباہ ہو چکے تھے اور جنگ مسلسل بڑھ رہی تھی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے دونوں ملکوں پر واضح کر دیا تھا کہ اگر جنگ نہ رکی تو امریکا تجارتی تعلقات ختم کر دے گا۔ اس دھمکی کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر جنگ رک گئی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹرمپ اب تک 30 سے زیادہ بار پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ لے چکے ہیں۔ ماضی میں وہ کبھی 5 اور کبھی 6 طیارے گرنے کا دعویٰ کر چکے ہیں، لیکن اس بار انہوں نے تعداد 7 بتائی ہے۔
ماہرین کے مطابق ٹرمپ کے یہ بیانات زیادہ تر انتخابی سیاست اور عوامی مقبولیت کے تناظر میں دیے جاتے ہیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: ٹرمپ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر امریکا کا اہم اتحادی ہے اور اسرائیل دوبارہ قطر پر حملہ نہیں کرے گا۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ حماس نے یرغمالیوں کو ہلاک کرنے کی دھمکی دی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شکاگو اور نیو اورلینز جیسے بے امن شہروں میں مرحلہ وار نیشنل گارڈز تعینات کیے جائیں گے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے حکم پر امریکی فورسز نے وینزویلا میں دوسرا فضائی حملہ کیا، جس میں تین دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب دہشتگرد منشیات کی منتقلی میں مصروف تھے۔ حملے میں امریکی افواج کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
انہوں نے زور دیا کہ منشیات مافیا امریکا میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جسے روکنے کے لیے یہ کارروائی کی گئی۔