ایف آئی اے کا بحریہ ٹاؤن کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 17 مقدمات درج، 13 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے بحریہ ٹاؤن سے منسلک مبینہ حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ نیٹ ورک کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ اب تک 17 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ 13 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اہم ریکارڈ قبضے میں
ایف آئی اے کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں، ایف آئی اے اور نیب نے بحریہ ٹاؤن کے دفاتر پر چھاپے مارے، جن میں انتہائی اہم ریکارڈ قبضے میں لیا گیا۔ اس ریکارڈ کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
حوالہ ہنڈی نیٹ ورکس ختم
پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ شواہد پر مبنی انٹیلی جنس اور کارروائیوں کے نتیجے میں 2 بڑے حوالہ ہنڈی نیٹ ورکس کو ختم کردیا گیا۔ ان چھاپوں کے دوران 200 سے زائد فائلیں برآمد ہوئیں جن میں غیر قانونی مالی لین دین اور غیر علانیہ دولت کے ثبوت شامل ہیں۔
اربوں کے اثاثے ضبط
تحقیقات کے دوران کرپشن سے حاصل اربوں روپے مالیت کے اثاثوں کی نشاندہی ہوئی، جنہیں ضبط کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے سینئر عملے کی گرفتاری اور تفتیش سے منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کا مکمل نیٹ ورک بے نقاب ہوا ہے۔
پس منظر
بحریہ ٹاؤن پاکستان کے سب سے بڑے نجی ہاؤسنگ منصوبوں میں شمار ہوتا ہے۔ اس سے قبل بھی ادارے مختلف مالی بے ضابطگیوں اور لینڈ کیسز کے باعث خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بحریہ ٹاؤن حوالہ ہنڈی ایف آئی اے
پڑھیں:
لاہور: سوتیلی بیٹی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور میں شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق عاصمہ نامی خاتون نے عبداللہ کے ساتھ دوسری شادی کی تھی، کریم اسٹریٹ سوڈیوال میں رہائش پذیر تھی، عاصمہ کی بڑی بیٹی پہلے خاوند سے ہے جس کے ساتھ سوتیلا باپ جنسی زیادتی کرتا تھا۔
ملزم سوتیلی بیٹی کو ڈراتا تھا کہ اگر اپنی ماں کو بتاؤگی تو جان سے مار دوں گا، ایس پی اقبال ٹاؤن نے کہا کہ ملزم عبداللہ کے خلاف بیوی کی مدعیت میں فوری مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتارکرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ عورتوں اور بچوں سے زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔