WE News:
2026-06-03@08:12:55 GMT

بلوچستان حکومت کا بینک آف بلوچستان کے قیام کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT

بلوچستان حکومت کا بینک آف بلوچستان کے قیام کا اعلان

حکومت بلوچستان نے بینک آف بلوچستان کے قیام کا اعلان کر دیا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس میں منصوبے کی ابتدائی فیزیبلٹی رپورٹ پیش کی گئی، جسے قابلِ عمل قرار دے دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایک ہفتے کے اندر اس منصوبے کا آپریشنل پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: کوئٹہ اور تربت میں جدید گرین و پنک بسیں جلد سڑکوں پر آ جائیں گی

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بینک آف بلوچستان کے قیام سے عوام، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو معیاری بینکنگ سہولیات فراہم ہوں گی، ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام جلد خوشخبری سنیں گے کیونکہ یہ منصوبہ صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کا باعث بنے گا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بینک آف بلوچستان صوبے کی معیشت میں ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا، اس بینک کے ذریعے صوبے کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ صوبائی وسائل کو بروئے کار لا کر ترقیاتی منصوبوں کی رفتار بھی تیز کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کی بیٹیاں روایتوں کے حصار توڑ کر فٹ بال کے میدان میں اتر آئیں

اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری بابر خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جبکہ بینکنگ سیکٹر کے ماہرین نے آن لائن شرکت کرتے ہوئے اس منصوبے کو جلد فعال بنانے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آپریشنل پلان بلوچستان بینک آف بلوچستان بینکنگ سہولیات حکومت سنگ میل صوبائی وسائل فیزیبلٹی رپورٹ میر سرفراز بگٹی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آپریشنل پلان بلوچستان بینک ا ف بلوچستان بینکنگ سہولیات حکومت سنگ میل میر سرفراز بگٹی بینک آف بلوچستان

پڑھیں:

بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک

سٹی 42: بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک  ہوئے ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے مستونگ، نوشکی، ژوب، خضدار اور کیچ میں آپریشنز کیے گئے ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشتگرد مارے گئے،

ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے،دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ تیار شدہ آئی ای ڈیز بھی دہشتگردوں سے برآمد کر لی گئیں۔علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری کییے ۔ 

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

 آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی،ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مشکل معاشی حالات میں حکومت کا ساتھ دینے پر کاروباری برادری کا شکریہ،حکومت اور نجی شعبے کی مضبوط شراکت داری معاشی ترقی کی ضمانت ہے، وزیراعظم
  • ایران-امریکہ جنگ کے درمیان "ریزرو بینک آف انڈیا" نے 12 ارب روپیے کا سونا فروخت کیا، رپورٹ میں دعویٰ
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا