اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس؛ کیپٹو پاور لیوی کا فائدہ عام بجلی صارفین کو منتقل کرنے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیپٹو پاور لیوی کا فائدہ عام بجلی صارفین کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی ٹی وی کے لیے 11 ارب میں سے 3.81 ارب روپے فوری جاری کرنے کی منظوری اور پی ٹی وی کو بتدریج بجٹ پر انحصار کم کرنے اور خود کفالت کی ہدایت کی گئی۔
علاوہ ازیں اجلاس میں سی اینرجیکو کے ذمے پٹرولیم لیوی کی وصولی کے لیے سیٹلمنٹ فریم ورک منظور کرلیا گیا جب کہ پاور ڈویژن کی تجویز پر کیپٹیو پاور لیوی کا فائدہ عام بجلی صارفین کو منتقل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں مشکے۔تھالیان۔تروجبہ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کے ٹریف ریویو کی منظوری بھی دی گئی۔ یہ منصوبہ پاکستان اور آذربائیجان کے تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنائے گا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں گلگت بلتستان سیلاب متاثرین کے لیے 3 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ یہ فنڈز خیموں، ادویات، خوراک اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی پر خرچ ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اقتصادی رابطہ کمیٹی کرنے کی منظوری
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔