متحدہ عرب امارات نے عید میلاد النبی ؐکے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لئے پانچ ستمبر بروز جمعے کو چھٹی کا اعلان کردیا  ۔
خلیج ٹائمز کے مطابق منگل کو متحدہ عرب امارات میں عید میلاد النبی ؐکے موقع پر پانچ ستمبر کو نجی شعبے کے ملازمین کے لئے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ۔ اس اعلان کے بعد زیادہ تر ملازمین کو 3 روز کی طویل چھٹی ملے گی کیونکہ یہ تعطیل ہفتہ اور اتوار کی سرکاری چھٹیوں کے ساتھ مل جائے گی۔
اس سے پہلے سرکاری شعبے کے ملازمین کے لئے بھی 5 ستمبر کو چھٹی کا اعلان کیا جا چکا ہے، جس کے تحت انہیں بھی طویل چھٹیاں میسر ہوں گی۔ البتہ شارجہ میں سرکاری ملازمین کے لیے جمعہ پہلے ہی معمول کی چھٹی کا دن ہے۔
عید میلاد النبی ؐ کا دن دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے اور یہ اسلامی قمری تقویم کے مطابق 12 ربیع الاول کو آتا ہے۔
اماراتی فلکیاتی مرکز کے مطابق 23 اگست کو ربیع الاول کا چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے ماہِ صفر کے 30 دن مکمل ہوئے اور نیا اسلامی مہینہ پیر 25 اگست سے شروع ہوا، اس حساب سے 12 ربیع الاول 5 ستمبر کو آئے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سال سعودی عرب اور یو اے ای میں میلاد النبی ؐ ایک ہی دن نہیں منایا جائے گا کیونکہ سعودی عرب میں چاند ایک دن پہلے دیکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اسلامی تقویم چاند کی رویت پر مبنی ہے اور ہر مہینے کے آغاز کا اعلان رویتِ ہلال کمیٹی 29 تاریخ کو اجلاس کے بعد کرتی ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: عید میلاد النبی ملازمین کے کا اعلان

پڑھیں:

فیصل کریم کنڈی کا صوبے کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر کوشش کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و خوشحالی کے لئے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قومی ترقی کے لئے اتحاد اور اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، انہوں نے حال ہی میں منعقدہ صوبائی وزرا کی حلف برداری کی تقریب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب صوبائی استحکام اور ترقی کے لئے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے جو ترقی کے عمل میں رکاوٹ یا بہتری کی راہ میں مشکلات پیدا کرے، آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے امکان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے یاد دلایا کہ اسی نوعیت کی ایک کانفرنس پہلے ہی صوبائی سطح پر منعقد ہو چکی ہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے شرکت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہر اُس کوشش کی حمایت کریں گے جو صوبے کی صورتحال میں بہتری اور عوام کی فلاح کے لئے کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کیا حکومت نے یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کردیا؟
  • روس کا پاکستانی طلباء کیلئے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان
  • فیصل کریم کنڈی کا صوبے کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر کوشش کی حمایت کا اعلان
  • ایران کا جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان
  • شامی صدر نے سرکاری ملازمین کی مہنگی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم دے دیا
  • پنشن کٹوتی کے خلاف ریونیو سندھ ایمپلائز کی جدوجہد قابل تحسین ہے
  • چھٹی جماعت کی طالبہ، ٹیچر رویے سےعاجز ،چوتھی منزل سے کودگئی
  • سرکاری ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ کا نیا ریٹ جاری
  • وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ: سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور
  • سرکاری ملازمین کیلیے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں بڑے اضافے کی منظوری