اسلام آباد:

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے مانیٹری پالیسی کی جانب سے شرح سود کو 11 فیصد پر رکھنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک شرح سود کو مہنگائی کے مطابق کم نہیں کررہا، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے، بوم اینڈ بسٹ سائیکل سے بچنے کے لیے شرح سود کو بلند رکھا جا رہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں اراکین نے مانیٹری پالیسی کی جانب سے شرح سود کو کم نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

رکن کمیٹی جاوید حنیف نے کہا کہ مانیٹری پالیسی نے شرح سود کو 11 فیصد پر رکھا ہوا ہے جو کہ حقیقی مہنگائی سے 4 فیصد سے زائد ہے۔

چیئرمین کمیٹی سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ مانیٹری پالیسی شرح سود پر بہت زیادہ محتاط ہے  کبھی کبھار شرح سود میں کمی سے معیشت کو سہارا چاہیے ہوتا ہے۔ شرمیلا فاروقی نے کہا کہ معاشی شرح نمو کو بڑھانے کے لیے شرح سود کو کم کیا جائے، مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ میں ہونا چاہیے۔

اسٹیٹ بینک کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمارا خیال ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے، بوم اینڈ بسٹ سائیکل سے بچنے کے لیے شرح سود کو برقرار رکھا جا رہا ہے، آئندہ مانیٹری پالیسی کا اجلاس 15 ستمبر کو ہوگا جس میں مانیٹری پالیسی کمیٹی معاشی صورتحال کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

اجلاس میں ایس ای سی پی نے کارپوریٹ سوشل رسپانسیبلٹی بل 2025ء سے متعلق سفارشات پیش کردیں۔ کمیٹی نے سی ایس آر پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی سفارش کی تھی۔

وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ سی ایس آر کو لازمی یا رضاکارانہ طور پر لاگو کرنے کا سوال ہے، اگر سی ایس آر کو لازمی قرار دینا ہے تو یہ نیا ٹیکس ہوگا، اگر یہ نیا ٹیکس ہے تو اس کو نئے بجٹ کے طور پر دیکھا جائے اسٹیک ہولڈرز نے تجویز دی ہے کہ سی ایس آر کو لازمی قرار نہ دیا جائے کئی کمپنیاں سی ایس آر قانون پر عمل درآمد کر رہی ہیں کئی کمپنیاں ایک فیصد سے زیادہ بجٹ سی ایس آر پر خرچ کر رہی ہیں بعض کمپنیوں کا کہنا ہے کہ سی ایس آر کو ایک فیصد سے زیادہ نہ بڑھایا جائے۔

سید نوید قمر نے کہا کہ جن کمپنیوں نے آج تک سی ایس آر قانون پر عملدرآمد نہیں کیا وہ آج کیوں کریں گے؟ حکومت کا خیال ہے کہ ایک ارب روپے کے منافع پر ایک کروڑ کے سی ایس آر سے کاروبار تباہ ہوجائیں گے۔

چیئرمین ایس ای سی پی نے بتایا کہ اس سلسلے میں امریکن بزنس کونسل، پاکستان بزنس کونسل اور او آئی سی سی آئی سے مشاورت کی ہے، کارپوریٹائزیشن سے متعلق ہمارے تحفظات ہیں۔

چیئرمین ایس ای سی پی کمیٹی نے سی ایس آر بل 2025ء آئندہ اجلاس تک موخر کردیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مانیٹری پالیسی سی ایس آر کو شرح سود کو نے کہا کہ فیصد سے

پڑھیں:

وائٹ ہائوس میں میڈیا کے داخلے پر پابندی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وائٹ ہاو¿س میں میڈیا کے داخلے پر پابندی
واشنگٹن: وائٹ ہائوس کی جانب سے میڈیا اراکین کے داخلے پر سخت پابندیاں عاید کردی گئیں ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائوس نے بھی میڈیا اراکین کے داخلے پر سخت پابندیاں عاید کردیں، جس کے بعد اب امریکا بھر میں آزادی صحافت سے متعلق نئی بحث چھڑچکی ہے۔ عالمی رپورٹ کے مطابق نئی پالیسی کے تحت صحافی اب وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری یا دیگر اعلیٰ حکام کے دفاتر میں بھی بغیر اجازت داخل نہیں ہوسکیں گے۔ مزید یہ کہ اپر پریس روم میں داخلہ بھی صرف پیشگی اجازت نامے کے ذریعے ہی ممکن ہوگا۔ مذکورہ نئی میڈیا پالیسی کے عمل درآمد کے بغیر کسی کو رسائی نہیں دی جائے گی۔
نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہائوس کے جاری اعلامیے میں کہا کہ مذکورہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہے اور اس کا مقصد حساس معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ گزشتہ ماہ پینٹاگون میں بھی مذکورہ نوعیت کی پابندیاں عاید کی گئی تھیں، جن پر امریکی صحافتی حلقوں نے سخت ردِعمل دیا تھا۔ دوسری جانب اعلیٰ حکام نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ پالیسی تمام میڈیا اداروں پر یکساں لاگو ہوگی اور کسی کو استثنا حاصل نہیں ہوگا۔

محمد ایوب

متعلقہ مضامین

  • پاکستان: سمندر کی گہرائیوں میں چھپا خزانہ
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پی کے ایل آئی کے جگر کی پیوندکاری کے 1000 کامیاب آپریشن پر اظہار تشکر
  • وائٹ ہائوس میں میڈیا کے داخلے پر پابندی
  • گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
  • قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
  • وزارت خزانہ کے اہم معاشی اہداف، معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصد تک جانے کا امکان
  • ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا شہری کو سکیورٹی نہ دینے کا فیصلہ کالعدم قرار
  • لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی، قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کیلئے بند کر دیا: مریم نواز
  • ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب کا اضافہ، مجموعی قرض 84 ہزار ارب ہوگیا
  • ریاض: مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی میں بجٹ کارکردگی کے نتائج کا اعلان