کراچی: پیٹرول پمپ پر آگ سے جھلسنے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
ملیر سٹی کے علاقے ملیر 15 میں رواں ماہ 19 اگست کو پیٹرول پمپ میں لگنے والی خوفناک آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والا ایک اور شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔
ایس ایچ او ملیر سٹی فراست شاہ نے بتایا کہ متوفی کی شناخت جاوید کے نام سے کی گئی جو کہ سول اسپتال برنس واڑد میں زیر علاج تھا جبکہ پیٹرول پمپ پر لگنے والی آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 ہوگئی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
صبا قمر کی شادی ہونے والی ہے؟
پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں سے ایک صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش ہیں۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اداکارہ کے نئے ڈرامے کا ٹیزرز سامنے آتے ہی ان کی شادی کی خبروں نے زور پکڑ لیا ہے۔
یوں تو صبا قمر اپنی زندگی کو بھارتی ہدایت کار امتیاز علی کی فلموں کی طرح ’ادھوری روح‘ قرار دیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ زندگی میں ادھورے پن کا ایک اپنا ہی مزہ ہے۔ تاہم اب لگتا ہے ان کی زندگی مکمل ہونے والی ہے۔
ان قیاس آرائیوں کی بنیادی وجہ اداکارہ کا نیا ڈرامہ ’پامال‘ ہے، جس میں ان کے مدِ مقابل اداکار عثمان مختار ہیں۔
جی ہاں، وہی عثمان مختار جو اپنی ساتھی اداکاراؤں کے لیے خوش قسمتی کا ستارہ سمجھے جاتے ہیں، جن کے ساتھ کام کرنے والی ہر اداکارہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جاتی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے نئے ڈرامہ سیریل پامال کا ٹیزرز سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ اب اگلا نمبر صبا قمر کا ہے، اداکارہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
بعض صارفین نے تو اداکارہ کو شادی کی پیشگی مبارک باد بھی دے دی ہے۔