گورنرہاؤس میں روزانہ ربیع الاول کی محافل منعقد ہوں گی: گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنرہاؤس میں روزانہ ربیع الاول کی محافل رات 10سے ساڑھے گیارہ بجے تک منعقد ہوں گی۔ تمام عاشقان رسول ﷺ کومحافل میں شرکت کی دعوت ہے۔ ان محافل میں معروف نعت خواہان ، معروف قوال اور عالم دین شرکت کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گورنرہاؤس میں ربیع الاول کے حوالہ سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار ،انیس قائمخانی اور رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی بھی موجود تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گورنرہاؤس میں کسی بھی پروگرام کے لئے عوام کے ٹیکس کا ایک روپیہ بھی نہیں لگایا۔ ربیع الاول کی تمام محافل کے اخراجات وہ اپنی جیب سے ادا کریں گے۔
گورنرسندھ نے کہا کہ ہمارا مقصد لوگوں کو جوڑنا اور ان کے درمیان محبت قائم کرنا ہے۔ لوگوں کو بتادیا کہ حکمرانوں کے دروازے عوام کے لئے بند نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس شہر کی سڑکوں کے لئے بھی کام کررہے ہیں ، جلد ترقیاتی منصوبے شروع کرنے جارہے ہیں۔ تعلیم، صحت پر دن رات کام ہورہا ہے ، اس شہر کے لئے 12جامعات لا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جاب فیئر کے لئے ملٹی نیشنل کمپنیوں سے بات چل رہی ہے جلد جاب فیئر میں 100کمپنیاں اپنے اسٹالز لگائیں گی۔ نوجوان تیاری کرلیں ، جاب فیئر میں ان کو ملٹی نیشنل کمپنیاں ملازمت کی آفر کریں گی ۔ہم نوجوانوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم ان کی نوکریوں کے لئے بھی کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں میں لوگوں کے درمیان نظر آئے کیونکہ ہمارا منشور خدمت کرنا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گورنرہاؤس میں ربیع الاول نے کہا کہ انہوں نے کے لئے
پڑھیں:
گورنر ہاؤس میں اسپیکر کو رسائی کیخلاف کامران ٹیسوری کی درخواست، ائینی پینج تشکیل
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ آئین میں قائم مقام گورنر کا دائرہ اختیار طے ہے، قائم مقام گورنر 2015ء کے قانون کے تحت گورنر ہاؤس استعمال نہیں کر سکتا، سندھ ہائیکورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کر کے درخواست نمٹائی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر کی غیر موجودگی میں اسپیکر صوبائی اسمبلی کو مکمل رسائی دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی درخواست پر 5 رکنی آئینی بنچ تشکیل دے دیا گیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 3 نومبر کو سماعت کرے گا۔ سندھ ہائی کورٹ نے قائم مقام گورنر کو گورنر ہاؤس کی مکمل رسائی کا حکم دیا تھا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ ان کا درخواست میں مؤقف ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ سنایا۔
گورنر سندھ کا درخواست میں مؤقف ہے کہ قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کو اجلاس کرنے سے روکا نہیں گیا، تصاویر اور ویڈیو سے واضح ہے کہ قائم مقام گورنر کو مکمل پروٹوکول دیا گیا۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ آئین میں قائم مقام گورنر کا دائرہ اختیار طے ہے، قائم مقام گورنر 2015ء کے قانون کے تحت گورنر ہاؤس استعمال نہیں کر سکتا، سندھ ہائیکورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کر کے درخواست نمٹائی ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی درخواست میں سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔