پنجاب میں سیلابی صورتحال،وزیراعظم نے فوری اقدامات کا حکم دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے دریائے چناب، ستلج اور راوی میں شدید سیلاب کے خدشے پر وفاقی وزراء کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔ انہوں نے وزراء کو کہا کہ وہ فوری طور پر پنجاب کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں اور امدادی کارروائیوں کی براہِ راست نگرانی کریں۔
سیلاب میں بہہ کر کئی مویشی بھی پاکستان پہنچ گئے#FloodAlert #Ravi #Kasur #Narowal #Punjab #FloodsInPakistan #Flood #Floods #Flood2025 #FloodRelief pic.
— HaMza Naseer Ghazi (@HamzaNGhazi) August 27, 2025
وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت دی کہ وہ پی ڈی ایم اے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور مکمل معاونت فراہم کریں۔ انہوں نے متاثرہ عوام کو بروقت اطلاعات دینے اور محفوظ مقامات پر انخلا کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں کی رفتار مزید بڑھائی جائے اور اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنایا جائے تاکہ جانی و مالی نقصان کم سے کم رکھا جا سکے۔
Post Views: 4ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کی سیلابی صورتحال پر بریفنگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم 27 اگست سے 100 فیصد اپنی مکمل گنجائش پر پہنچ چکا ہے، جبکہ منگلا ڈیم 95 فیصد بھرا ہوا ہے اور اس میں مزید 5 فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ وفاقی وزیر نے سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ دریائے چناب پنجند کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح میں کمی آ رہی ہے جبکہ دریائے سندھ گدو بیراج کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ لیکن پانی کی سطح معمول کے قریب برقرار ہے۔اسی طرح سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح مستحکم ہے، جبکہ کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور سطح برقرار ہے، جس سے حکومتی اداروں کی جانب سے حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔وفاقی وزیر معین وٹو نے عوام کو یقین دہانی کروائی ہے کہ سیلابی صورتحال پر مسلسل نگرانی جاری ہے اور متعلقہ محکمے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں تاکہ سیلاب کے اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔