سکھر:

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام عہدیداران کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

پاکستان پیپلز پارٹی سکھر ڈویژن کے اجلاس سے خطاب میں صوبائی صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ انڈیا کی جانب سے تقریباً 9 لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کی اطلاعات ہیں جس کے نتیجے میں دریائی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔ ایسی صورتحال میں عوام کے ساتھ رابطہ اور فوری ریلیف اقدامات پارٹی کارکنان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی و تنظیمی صورتحال، گراس روٹ لیول پر پارٹی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے، عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے اور متوقع بارشوں کے پیش نظر عوامی ریلیف اقدامات پر حکمت عملی طے کرنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں ڈویژنل صدر جام اکرام اللہ دھاریجو، جنرل سیکریٹری شیراز راجپر، ڈویژنل انفارمیشن سیکریٹری بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ سمیت دیگر عہدیداران شرک ہوئے۔

صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو نے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روٹی، کپڑا اور مکان پیپلز پارٹی کے منشور کی بنیاد ہے اور یہی عوامی خدمت کا حقیقی عزم ہے۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ گراس روٹ لیول پر عوام سے جڑی رہی ہے، اسی لیے پارٹی کی تنظیم سازی کو وارڈ لیول تک مکمل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے تمام عہدیداران کو ہدایت دی کہ ہر وارڈ اور ہر یونین کونسل میں پارٹی کا ڈھانچہ فعال کیا جائے۔ اس مقصد کے لیے فوری طور پر تمام عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کی جائیں اور فعال، محنتی اور نظریاتی ورکرز کے نام تجویز کیے جائیں تاکہ گراس روٹ سطح تک پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ مکانات تعمیر کیے جا رہے ہیں جو احسن اقدام ہے جبکہ ان گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کو دیے جا رہے ہیں، جو عورتوں کی حقیقی معنوں میں امپاورمنٹ کی واضح مثال ہے،  پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق، معاشرتی برابری اور عوامی خدمت کو اپنی ترجیح بنایا ہے، اور یہ روایت آئندہ بھی برقرار رہے گی۔

اجلاس کے اختتام پر شریک رہنماؤں نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، جمہوریت کے استحکام اور ترقیاتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہم عوامی خدمت کے مشن کو کامیابی سے آگے بڑھائیں گے اور ہر چیلنج کا مقابلہ کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے لیے

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد تعطل کا شکار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آزاد کشمیر میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف آنے والی تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آج بھی یہ تحریک پیش نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اب تک اس بات پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکی کہ تحریک عدم اعتماد کس روز پیش کی جائے۔ فارورڈ بلاک سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے بعض اراکین بھی صورتحال پر پریشان ہیں اور انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ پارٹی میں شمولیت شاید جلد بازی میں کی گئی۔ پارٹی ارکان کی جانب سے قیادت سے یہ بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ حلقوں میں ووٹرز اور کارکنوں کو کیا جواب دیا جائے۔

ادھر پیپلز پارٹی کے کئی ارکان کشمیر ہاؤس میں موجود ہیں اور حتمی فیصلے کے منتظر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حوالے سے آخری فیصلہ بلاول بھٹو زرداری ہی کریں گے اور آئندہ تین سے چار دن تک تحریک پیش کیے جانے کے امکانات کم ہیں۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے وزیراعظم انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اتفاق تو کر لیا ہے تاہم مسلم لیگ ن نے واضح کر دیا ہے کہ وہ حکومت سازی میں پیپلز پارٹی کا ساتھ نہیں دے گی۔ اگر پیپلز پارٹی کے پاس مطلوبہ اکثریت موجود ہے تو حکومت بنانا اسی کا حق ہے، جبکہ ن لیگ نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد تعطل کا شکار
  • بھارت پاکستان میں بدامنی پھیلانے کیلئے دہشتگردوں کے بیانیہ کو فروغ دینے میں مصروف
  • پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، وزارتِ اطلاعات نے “انڈیا ٹوڈے” کا گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب کر دیا
  • پیپلز پارٹی کی سب سے بہتر سیاسی پوزیشن
  • امانت و دیانت، عوامی خدمت اور شہر کی تعمیر و ترقی جماعت اسلامی کا وژن ہے، منعم ظفر
  • نئے وزیراعظم کا اعلان کشمیر سے ہوگا؛ بلاول بھٹو
  • آزاد کشمیر میں نئے قائد ایوان کا نام تحریک عدم اعتماد جمع کراتے وقت سامنے لایا جائے گا، پیپلز پارٹی
  • کراچی ملک کی لائف لائن ہے‘ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کھنڈر بنادیا ٗ منعم ظفر
  • پڈعیدن: پولیس کی جانب سے خفیہ کارروائی پر کراچی جانے والی کار سے ملنے والی منشیات اورجعلی نمبر پلیٹس صحافیوں کو دکھائی جارہی ہیں
  • کراچی ملک کی لائف لائن ہے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کھنڈر بنادیا، منعم ظفر