بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر صورتحال خراب ہوئی،مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر صورتحال خراب ہوئی، آج رات دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر سیلاب کا خطرہ ہے۔
کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے ویڈیو لنک پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر صورتحال خراب ہوئی، بھارت کے جب ڈیم بھر گئے تو انہوں نے پانی چھوڑ دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ آج رات دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر سیلاب کا خطرہ ہے، ستلج، راوی، چناب میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، انتظامیہ کو ہدایت ہے کہ لوگوں کا انخلا بروقت مکمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ہوئے نقصانات پر افسوس ہے، سیالکوٹ میں توقع سے زیادہ بارش ہوئی اور تباہی ہوئی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فصلوں اوردیگر نقصانات کی تفصیل طلب کیں جبکہ تمام اضلاع میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری کا حکم بھی دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے سیلاب کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی اور ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں کے بارے میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سیلاب سے متاثرہ ہر ضلع میں جاری ریلیف سرگرمیوں پر رپورٹ دی گئی جبکہ آگاہ کیا گیا کہ کرتار پور میں سیلابی ریلہ آنے پر فوری ریسکیو،تمام سکھ یاتریوں کو بحفاطت نکال لیاگیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں معمول سے 62فیصد سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، سیالکوٹ میں 50سے 80فیصد معمول سے زیادہ بارش ہوئی، اس دوران بھارت نے بھاکڑ، بونگ، تھین ڈیمز بھرنے کے بعد اچانک پانی چھوڑ دیا جس کے بعد بھارت کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارشوں کا پانی پاکستان کی طرف آگیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ دریائے ستلج میں ڈھائی لاکھ کیوسک سے زیادہ پانی گزررہا ہے جبکہ چناب سے 9 لاکھ 17 ہزار کیوسک سے زیادہ پانی گزررہا ہے۔
حکام نے آگاہ کیا کہ اربن فلڈنگ سے سیالکوٹ کے395 موضع / گاؤں متاثر ہوئے۔ ندی نالوں سے گنجائش سے کہیں زیادہ پانی گزررہا ہے۔ وزیرآباد میں نالہ پلکھوں سے 87ہزار کیوسک پانی آیا۔ منڈی بہاؤالدین اورحافظ آباد میں 10 لاکھ 70ہزار کیوسک کے ریلے گزرے۔ وہاڑی کے علاقے بورے والا میں 31ہزار پانی گزرا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیالکوٹ میں 308موضع اور2 لاکھ 88 ہزار آبادی متاثر ہوئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن کو مزید تیز کرنے کا حکم جاری کردیا۔
Post Views: 6.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مریم نواز سے زیادہ نے کہا گیا کہ
پڑھیں:
سیلاب بحالی پروگرام: 6 ارب روپے سے زاید تقسیم کردیے، مریم اورنگزیب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251031-08-12
لاہور(صباح نیوز) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تحت 90 فیصد فلڈ اسسمنٹ سروے مکمل ہوگیا ہے جس کے تحت 5 لاکھ 69 ہزار سیلاب متاثرین کا ڈیٹا تیار کیا گیا جبکہ شفافیت یقینی بنانے کیلیے 4 لاکھ 63 ہزار متاثرین کے ڈیٹا کی ڈی سیز سے تصدیق کی گئی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں متاثرین کو معاوضے کی تقسیم کا آغاز 3 نومبر سے ہو گا، کیمپ سائٹ پر سیلاب متاثرین کو 50 ہزار روپے نقد اور اے ٹی ایم کی فراہمی کی جائیگی، ہر سیلاب متاثرہ فرد پنجاب بینک کی اے ٹی ایم سے روزانہ 3 لاکھ روپے نکال سکتا ہے۔