35 ویں قومی گیمز کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
35 ویں قومی گیمز کے شایان شان انعقاد کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔
سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر، ڈائریکٹر اسد اسحاق، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت، علی ڈنو گوپانگ سمیت دیگر آفیشلز نے شرکت کی۔
اجلاس میں گیمز میں شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کے سامان، لوگو اور ڈرافٹ کی منظوری دی گئی۔ حتمی منظوری وزیراعلیٰ سندھ سے لی جائے گی۔
وزیر کھیل نے کہا کہ سندھ حکومت کے تحت 6 سے 13 دسمبر تک کراچی میں گیمز کے انعقاد سے قبل ٹارچ ریلی نکالی جائے گی۔ گیمز کا افتتاح چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسران سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہونگے۔
سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت نے بتایا کہ ایک ہزار گولڈ اور سلور میڈلز کےساتھ ٹارچ، جنرل ٹرافی، شرٹس اور دیگر ٹرافیاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔ کھلاڑیوں کے ٹرائلز 20 سے 30 اکتوبر تک ہوں گے۔
سیکریٹری کھیل سندھ منور علی مہیسر کے مطابق نیشنل گیمز میں سندھ کے 700 سے زائد کھلاڑی جبکہ دیگر صوبوں کے 1500 سو سے زائد مر اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔
دوسری طرف 7 سے 13 ستمبر تک اسلام آباد میں ہونے والےپرائم منسٹر یوتھ گیمز میں سندھ کے 365 کھلاڑی ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، ہاکی، سوئمنگ، کبڈی سمیت 16 کھیلوں میں بھرپور شرکت کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بہار کے بعد اب دہلی میں بھی ایس آئی آر ہوگا، الیکشن کمیشن تیاریوں میں مصروف
کمیشن نے ووٹر لسٹ کی پاکیزگی کو برقرار رکھنے کی اپنی آئینی ذمہ داری نبھانے اور پورے ملک میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار میں جاری ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کے بعد اب قومی دارالحکومت دہلی میں بھی ایس آئی آر کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے دہلی میں ایس آئی آر کے عمل کو کامیاب بنانے کے لئے پیش رفت شروع کر دی ہے۔ حالانکہ اب تک اس کے لئے کوئی حتمی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔ اس عمل کا گراؤنڈ ورک آخری مرحلہ میں ہے۔ عوام کی سہولت کے لئے 2002ء میں ہوئے ایس آئی آر کی ووٹر لسٹ اور موجودہ اسمبلی حلقوں کا 2002ء کے اسمبلی حلقوں کے ساتھ میپنگ دہلی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دی گئی ہے۔ ایک افسر نے بتایا کہ ایس آئی آر مہم سے آئندہ انتخابات سے قبل ووٹر لسٹ میں زیادہ درستگی اور شفافیت کو یقینی بنانے کی امید ہے۔
الیکشن کمیشن نے عوام کو مطلع کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن نے ووٹر لسٹ کی پاکیزگی کو برقرار رکھنے کی اپنی آئینی ذمہ داری نبھانے اور پورے ملک میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کو کامیاب بنانے کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ تمام اسمبلی حلقوں میں بوتھ لیول آفیسر (بی ایل او) کی تقرری کر دی گئی ہے۔ متعلقہ تمام افسران جیسے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر، الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر، اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر اور بوتھ لیول آفیسر کو ٹریننگ دی جا چکی ہے۔ عوام کی سہولت کے لئے 2002ء میں ہوئے ایس آئی آر کی ووٹر لسٹ سی ای او دہلی کی ویب سائٹ پر دستیاب کرائی گئی ہے۔ ساتھ ہی موجودہ اسمبلی حلقوں کا 2002ء کے اسمبلی حلقوں کے ساتھ میپنگ بھی کر دی گئی ہے جو سی ای او دہلی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ ایسے میں عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ 2002ء کی ووٹر لسٹ دیکھ کر اس میں اپنے اور اپنے والدین کے نام کی تصدیق ضرور کریں۔