ایشیا کپ 2025: وسیم اکرم کا پاک بھارت میچ سے قبل اہم بیان
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ایشیا کپ 2025ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو ہونے والے بڑے ٹاکرے سے قبل کہا ہے کہ یہ مقابلہ ہمیشہ کی طرح سنسنی خیز ہوگا، مگر کامیابی اسی ٹیم کو ملے گی جو دباؤ کو بہتر انداز میں سنبھالے گی۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے بھارت کو فیورٹ قرار دینے کے سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ میں فیورٹ ہونے کے بجائے اصل امتحان دباؤ میں کارکردگی دکھانے کا ہے، اور پاکستانی ٹیم بڑے مقابلوں میں جیتنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے شائقین پر زور دیا کہ کھیل کو کھیل کی حد تک رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے بھارتی عوام اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں، ویسے ہی پاکستانی شائقین بھی جیت کی خواہش رکھتے ہیں، لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ نظم و ضبط اور برداشت کا مظاہرہ کیا جائے تاکہ یہ میچ دنیا بھر میں کرکٹ کا مثبت پیغام پہنچائے۔
وسیم اکرم نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں اور شائقین دونوں کو کھیل کی اصل روح کو برقرار رکھنا ہوگا تاکہ یہ مقابلہ سب کے لیے یادگار ثابت ہو۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وسیم اکرم
پڑھیں:
بابر اعظم نے طویل خاموشی توڑ دی، شائقین کے لیے پیغام جاری
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔ بابر اعظم نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا، شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کی، ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔