سیلاب کا خطرہ، سندھ حکومت نے اقدامات شروع کردیے
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
سندھ میں سیلاب کے خدشات کے پیش نظر صوبائی حکومت نے تیاریاں شروع کرتے ہوئے وزرا کو فوکل پرسن مقرر کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزرا کو فوکل پرسن مقرر کرنے کی وزیراعلیٰ سندھ نے منظوری دی جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر گیا۔
پنجاب میں جاری سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر سندھ حکومت نے دریائے سندھ کے ساتھ موجود اضلاع میں ممکنہ خطرات کی نگرانی اور ان کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی وزراء کو فوکل پرسن نامزد کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے جاری حکم نامے کے مطابق نامزد وزراء اپنے اپنے دائرۂ اختیار میں دریا کے دائیں اور بائیں کنارے کی نگرانی کریں گے۔
گڈو سے سکھر تک کے علاقے کے لیے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے وزیر مکیش کمار چاؤلہ کو دائیں کنارے جبکہ زراعت، کھیل اور امورِ نوجوانان کے وزیر سردار محمد بخش مہر کو بائیں کنارے کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح سکھر سے کوٹری تک کے لیے صنعت و تجارت کے وزیر جام اکرام اللہ خان دھاریجو دائیں کنارے جبکہ توانائی و منصوبہ بندی کے وزیر سید ناصر حسین شاہ بائیں کنارے کی نگرانی کریں گے۔
کوٹری سے نیچے کے علاقے میں مذہبی امور، زکوٰۃ و عشر کے وزیر ریاض حسین شاہ شیرازی کو دائیں کنارے جبکہ لائیو اسٹاک اور فشریز کے وزیر محمد علی ملکانی کو بائیں کنارے کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی اسمبلی کے تمام اراکین (ایم پی ایز) جو دریائے سندھ کے ساتھ موجود اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں، وہ آئندہ ایک ہفتے کے لیے اپنے حلقوں میں موجود اور نامزد فوکل پرسنز سے قریبی رابطے میں رہیں۔
نامزد وزرا کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ محکمہ آبپاشی سندھ کے ساتھ مل کر سیلاب کے خطرات کا جائزہ لیں اور دریا کے پشتوں کے تحفظ اور نگرانی کے لیے ایم پی ایز کو شامل کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فوکل پرسن مقرر کے وزیر کے لیے
پڑھیں:
سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شایہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے، سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، جدید تربیت یافتہ پولیس فورس امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
مراد علی شاہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور عوامی خدمت سندھ پولیس کی پہچان ہونی چاہیے، ہماری حکومت پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، نئی بھرتی ہونے والے جوان قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
وزیراعلیٰ سندھ نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے ریکروٹس اور افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔