سندھ ہائیکورٹ: گورنر سندھ کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
کراچی:
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے گورنر سندھ کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کردیے۔
ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو گورنر سندھ کو عہدے سے ہٹانے کے درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس عدنان الکریم میمن نے استفسار کیا کہ کیا عدالت گورنر کو عہدے سے ہٹا سکتی ہے؟۔
درخواستگزار احمد علی گبول ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ درخواست میں صدر مملکت کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت صدر مملکت کو ہدایات جاری کرسکتی ہے۔
جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیے کہ گورنر سندھ کو کیوں ہٹایا جانا چاہئے؟۔
درخواستگزار وکیل نے موقف دیا کہ گورنر کا عہدہ غیر جانبدار ہوتا ہے۔ گورنر سندھ سیاسی جماعت کے لئے کام کررہے ہیں۔ گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے، اسکا رویہ غیر جانبدار ہونا چاہئے۔
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 8 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ کو کو عہدے سے
پڑھیں:
سندھ جاب پورٹل پر جونیئر کلرکس کی آسامیوں کا پہلا اشتہار جاری
کراچی:سندھ جاب پورٹل پر جونیئر کلرکس کی ملازمتوں کا پہلا اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے نوجوانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزگار کے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پورٹل پر اپلائی کریں۔
ترجمان کے مطابق جاب پورٹل پر نہ صرف ملازمتوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں بلکہ درخواست دینے کا مکمل طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے تاکہ امیدوار باآسانی آن لائن درخواست جمع کروا سکیں۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کا مقصد شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتیوں کو یقینی بنانا ہے۔