سندھ گرین نے پہلی سہ روزہ بین الصوبائی انڈر 22 باکسنگ چیمپئن شپ کا بوائز ٹائٹل جیت لیا۔ سندھ کی رضا کارانہ دستبرداری  کے بعد پنجاب  گرلز مقابلوں کا چیمپئن بن گیا۔

کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ چیمپئن شپ کے بوائزمقابلوں میں سندھ گرین تین گولڈ اوردو برانزمیڈلز کا فاتح رہا۔ بلوچستان نے ایک گولڈ، دو سلور اور تین برانزمیڈلزجیت کر دوسری پوزیش حاصل کی جبکہ خیبرپختونخوا ایک گولڈ اور تین سلورمیڈلزکے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

گرلز مقابلوں میں سندھ گرین اور پنجاب نے یکساں طور پرایک گولڈ اور ایک سلورمیڈل حاصل کیا۔ تاہم میزبان ٹیم پنجاب کے حق میں دستبردار ہوگئی۔

بلوچستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، بوائزمقابلوں کے فائنلز میں 50 کلوگرام میں سندھ وائٹس کے عمر نے خیبر پختونخوا کے امان اللہ، 55 کلوگرام میں سندھ گرین کے سمیرنے پنجاب کے محمد جنید، 60 کلوگرام میں سندھ گرین کے نوید اشرف نے بلوچستان کے احسان اللہ اور70 کلو گرام میں بلوچستان کے رفیع اللہ نے خیبر پختونخوا کے ابو بکر کو ہرا دیا۔ 65 کلوگرام میں سندھ گرین کے مجاہد کو آزاد جموں کشمیر کے جنید خادم  کے خلاف واک اوور مل گیا۔

گرلزمقابلوں کے 48 کلوگرام میں پنجاب کی عضوا خرم کو سندھ گرین کی خضرا،51 کلوگرام میں سندھ گرین کی شہلا کو بلوچستان کی زینب اور 54 کلوگرام میں پنجاب کی افرا کو بلوچستان کی کبریٰ کے خلاف کامیابی ملی۔

اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل عتیق الرحمان عابد نے انعامات تقسیم کیے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کلوگرام میں سندھ گرین

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن