پشاور زلمی فلڈ ریلیف نمائشی میچ، سپر اسٹارز کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
پشاور:
پشاور زلمی اور خیبر پختونخوا حکومت کے اشتراک سے 30 اگست کو ’عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم، پشاور‘ میں منعقد کیے جانےو الے فلڈ ریلیف نمائشی کرکٹ میچ کے لیے سپر اسٹارز کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔
میچ میں شاہد آفریدی، یونس خان، انضمام الحق، راشد لطیف، وقار یونس، اظہر محمود، سعید اجمل، شعیب اختر اور بابر اعظم ان ایکشن ہوں گے۔
دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، صہیب مقصود،یاسر شاہ، عمید آصف،اظہرعلی، عمران فرحت، ہمایوں فرحت، احسان اللہ، یاسر حمید،کامران غلام،عبد الرحمٰن،محمد عرفان،معاذ صداقت،ذوالفقار بابر،محمد سلمان شامل ہیں۔
پشاور زلمی اور لیجنڈز الیون کے درمیان نمائشی میچ 30 اگست کو عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں کھیلا جائے گا۔میچ کی آمدنی خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کو دی جائے گی۔
چیئر مین پشاور زلمی جاوید زلمی کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیے پشاور زلمی ہم ممکن کوشش بروئے کار لائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پشاور زلمی
پڑھیں:
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان اور بھارت کی ایمرجنگ ٹیمیں 16 نومبر کو آمنے سامنے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان اور بھارت کی ایمرجنگ کرکٹ ٹیمیں ایک بار پھر مدِ مقابل آنے جا رہی ہیں، جس کا شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تحت ہونے والا ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 آئندہ ماہ 14 سے 23 نومبر تک دوحا میں کھیلا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ پہلے ’’ایمرجنگ ایشیا کپ‘‘ کے نام سے جانا جاتا تھا، مگر اے سی سی نے اس کا نیا نام ’’رائزنگ اسٹارز‘‘ رکھا ہے تاکہ اسے نوجوان کرکٹرز کے لیے ایک باوقار پلیٹ فارم کے طور پر پیش کیا جا سکے۔
مقامی میڈیا پر دستیاب تفصیلات کے مطابق ایونٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، جس میں مجموعی طور پر 15 میچز ہوں گے۔ گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ میں شریک وہی آٹھ ٹیمیں دوبارہ حصہ لیں گی، جن میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا، بنگلادیش، عمان، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔
اس دلچسپ ٹورنامنٹ میں ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان اے اور بھارت اے کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے جہاں ان کے ساتھ یو اے ای اور عمان بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب گروپ اے میں بنگلادیش اے، افغانستان اے، سری لنکا اے اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
پاکستان اور بھارت کا سب سے زیادہ انتظار کیا جانے والا مقابلہ 16 نومبر کو گروپ مرحلے میں دوحا میں ہوگا۔ چونکہ ایونٹ میں ’’سپر فور‘‘ مرحلہ شامل نہیں کیا گیا، اس لیے دونوں ٹیموں کے درمیان زیادہ سے زیادہ دو مقابلے ہی ممکن ہیں ۔ ایک گروپ مرحلے میں اور دوسرا اگر دونوں سیمی فائنل یا فائنل میں آمنے سامنے آجائیں۔
ہر گروپ کی 2 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، جب کہ فائنل 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
کرکٹ شائقین کو امید ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والے یہ مقابلے مستقبل کے اسٹارز کی شناخت میں اہم کردار ادا کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ایڈیشن میں افغانستان اے نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سری لنکا اے کو فائنل میں شکست دی تھی اور ایمرجنگ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔