ایرانی خاتون نے 23 برسوں میں 11 شوہر قتل کردیے، وجہ کیا تھی؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
ایران میں 56 سالہ کلثوم اکبری نامی خاتون پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ 22 سال کے دوران اپنے 11 شوہروں کو زہر دے کر قتل کیا تاہم وہ خود اس تعداد سے لاعلم نظر آتی ہیں۔
دوران تفتیش انہوں نے حیران کن انداز میں کہا کہ ’جھے یاد نہیں کتنے لوگوں کو مارا، شاید 13 یا 15 ہوں‘۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر کو کیسے قتل کیا جائے؟ بھارتی خاتون نے یوٹیوب سے طریقہ سیکھ کر ’کامیاب واردات’ کر ڈالی
ایرانی میڈیا کے مطابق کلثوم اکبری پر الزام ہے کہ وہ عمر رسیدہ اور تنہا مردوں سے شادی کرتی تھیں اور کچھ ہی عرصے بعد انہیں زہریلی ادویات، نشہ آور گولیاں، ذیابیطس کی دوائیں، صنعتی الکحل کھلا کر یا تکیے سے دم گھوٹ کر جان سے مار دیتی تھیں۔
یہ وارداتیں مختلف شہروں میں کی گئیں تاکہ کسی ایک جگہ شک نہ ہو۔ مردوں کی موت کو عموماً ان کی عمر یا بیماری کی وجہ سے قدرتی سمجھا جاتا رہا۔
قتل کا یہ سلسلہ مہم سال سنہ 2000 میں شروع ہوا اور سنہ 2023 میں اس وقت منظرِ عام پر آیا جب کلثوم کے آخری شوہر 82 سالہ غلام رضا بابائی کی موت کے بعد ان کے بیٹے کو شک ہوا۔ ایک دوست نے بتایا کہ اس کی اپنی والدہ کو بھی کبھی ایک عورت نے زہر دینے کی کوشش کی تھی اور جب بیٹے نے کلثوم کو دیکھا تو وہ0 وہی خاتون نکلیں۔
مزید پڑھیے: سکھر: گھریلو ناچاقی پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
پولیس تفتیش کے بعد کلثوم نے اعتراف جرم کر لیا اگرچہ اب بھی وہ ہر بار مختلف تعداد بتاتی ہیں۔ مقتولین میں سے کچھ لوگوں کے نام معلوم ہوئے ہیں۔ میر احمد عمرانی (69 سال) شادی کے ایک ماہ بعد مارے گئے، اسماعیل بخشی (62) 2 ماہ بعد قتل کیے گئے، گنج علی حمزائی (83) شادی کے 43 دن بعد ماردیے گئے۔
ایک شوہر مسیح نعمتی زہر سے بچ نکلے تھے مگر پولیس کو اطلاع دینے کی بجائے انہوں نے صرف خاتون کو گھر سے نکال دیا تھا۔
خاتون نے یہ قتل کیوں کیے؟
استغاثہ کے مطابق ملزمہ نے شادی کے ذریعے ملنے والی جائیداد، رقم اور زیورات کے لیے قتل کیے اور زیادہ تر مال اپنی بیٹی کے نام پر منتقل کیا۔
کلثوم اکبری پر 11 افراد کے جان بوجھ کر قتل اور ایک قتل کی کوشش کا مقدمہ چل رہا ہے۔ متاثرہ خاندانوں کے 45 سے زائد ورثا نے عدالت سے انصاف کی اپیل کی ہے۔
اگر وہ مجرم قرار پائیں تو ان کو سزائے موت سنائی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی خاتون نے سرکاری نوکری ہتھیانے کے لیے شوہر کو قتل کردیا
یہ کیس نہ صرف ایران بلکہ دنیا بھر میں سنسنی کا باعث بنا ہے۔ ایک ہی خاتون کا اتنے منظم انداز میں کئی برسوں تک وارداتیں کرنا اور اتنی دیر تک بچے رہنا قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معاشرتی ڈھانچے کے لیے کئی سوال چھوڑ گیا ہے۔ اس کیس میں خاتون کا نفسیاتی تجزیہ بھی اہم ہو گا تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ آیا یہ محض دولت کے حصول کے لیے تھا یا کسی ذہنی مسئلے کا نتیجہ تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
11 شوہر قتل کرنے والی ملزمہ ایران ایرانی خاتون گرفتار بیوی کے ہاتھوں شوہروں کا قتل خاتون کے ہاتھوں شوہر قتل کلثوم اکبری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 11 شوہر قتل کرنے والی ملزمہ ایران ایرانی خاتون گرفتار بیوی کے ہاتھوں شوہروں کا قتل خاتون کے ہاتھوں شوہر قتل کلثوم اکبری کلثوم اکبری خاتون نے کے لیے قتل کی
پڑھیں:
وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ایرانی سفیر کو پاکستان و ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 22ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور ایرانی کمپنیوں اور سرکاری اداروں کو ’’فوڈ ایگ‘‘ نمائش میں شرکت کی دعوت دی، جو 25 سے 27 نومبر 2025 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ جام کمال نے تجویز دی کہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ اور زاہدان کے گورنر کی اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا اہتمام کیا جائے تاکہ سرحدی علاقوں میں تجارت اور عوامی فلاح و بہبود کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بحری امور، ریلوے اور مواصلات کے وزراء کو بھی ایران مدعو کیا جائے تاکہ باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے دوطرفہ تجارت میں پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایران نے پاکستان سے 4 لاکھ ٹن چاول کی درآمد مکمل کر لی ہے جبکہ اب وہ مویشیوں کی خوراک اور مکئی کی خریداری کے لیے تیار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مثبت پیشرفت سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔