Express News:
2025-09-17@22:45:22 GMT

گوگل نے اپنے صارفین کیلئے انتباہ جاری کردیا

اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے جی میل صارفین کو خبردار کیا ہے کہ ہیکرز کا ایک خطرناک گروپ ایک بہت بڑے ڈیٹا بیس تک رسائی کے بعد اکاؤنٹ ہولڈرز کو ہدف بنا رہا ہے۔

یہ حملے سیلز فورس کے کلاؤڈ پلیٹ فارم میں دراندازی کے بعد کی گئے جس کے بعد گوگل سروسز کے صارفین مزید دراندازیوں کا آسان ہدف بن گئے ہیں۔

جی میل اور گوگل کلاؤڈ کی سروسز تقریباً ڈھائی ارب افراد استعمال کرتے ہیں۔ کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کے حوالے سے چوکننا رہیں اور اپنی سیکیورتی کو بہتر بنانے کے لیے مناسب اقدام لیں۔

گوگل کے تھریٹ انٹیلی جنس گروپ انے پہلی بار حملوں کے حوالے سے جون میں خبردار کیا تھا۔

اگست میں گوگل نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاسورڈز کے منکشف ہوجانے کی وجہ سے متعدد کامیاب دراندازیاں ہوئی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) عمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کے لئے اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست کا اجرا کر دیا، وزارت مذہبی امور نے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کی، عمرہ کمپنیوں کی فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کے لیے قابل عمل ہے، عمرہ زائرین بکنگ سے پہلے وزارت کی ویب سائٹ سے کمپنی کی لازمی تصدیق کریں۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا ہے کہ رقم کی ادائیگی بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے، عمرہ زائرین کمپنی سے ادائیگی رسید اور معاہدے کی کاپی لازمی حاصل کریں۔ترجمان نے کہا کہ عمرہ کمپنیوں سے ویزہ، فضائی ٹکٹ، ٹرانسپورٹ اور رہائش کا مشتمل مکمل پیکیج بک کرایا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • بینک اسلامی اور ایم جی موٹر زکے درمیان کار فنانسنگ کامعاہدہ
  • لیسکومیں سنگل فیزمیٹرزکابحران سنگین ہونےلگا
  • وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
  •  لازوال عشق ڈیٹنگ شوکا ٹیرز جاری: سوشل میڈیا صارفین نے بے حیائی اور فحاشی کے فروغ کی کوشش قرار دیدیا
  • ایپل نے آئی فون سمیت دیگر ڈیوائسز کیلئے نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرادیا
  • گوگل نے 200 ملازمین کو فارغ کردیا، اتنے بڑے پیمانے پر برطرفیوں کی وجہ کیا بنی؟
  • لوگوں چیٹ جی پی ٹی پر کیاکیا سرچ کرتے ہیں؟ کمپنی نے تفصیلات جاری کر دیں
  • نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا
  • ‘نینو بنانا’ ایڈیٹنگ ٹول کی وجہ سے گوگل جیمنی ایپ اسٹور پر پہلے نمبر پر آنے میں کامیاب
  • چیٹ جی پی ٹی مقبولیت کھو بیٹھا، امریکا اور برطانیہ میں گوگل جیمینائی ٹاپ پر