انٹرمیڈیٹ حصہ دوم سائنس جنرل گروپ کی مارکس شیٹ تیار
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
انٹر بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ دوم سائنس جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کی مارکس شیٹس تیار ہوگئی ہیں۔
کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے نمائندے بروز جمعہ 29 اگست 2025ء سے پرنسپل کے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں۔
سائنس جنرل گروپ کے پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزارت خارجہ اور سفارتی مشننز میں بڑے پیمانے پر تعیناتیاں
وزارت خارجہ اور سفارتی مشننز میں بڑے پیمانے پر تعیناتیاں کردی گئیں جب کہ عرب امارات کے لیے پاکستانی سفیر شفقت علی خان ابو ظہبی پہنچ گئے-
ذرائع نے کہا کہ روس کے لیے نئے سفیر فیصل ترمزی نے ماسکو میں چارج سمبھال لیا، روس میں سابق سفیر خالد خاں جمالی ایڈیشنل فارن سیکریٹری ایؓدمن، زاہد حسین کو ڈایریکٹر جنرل مڈل ایسٹ تعینات کردیا گیا-
ذرائع کے مطابق وہ کرغزستان کے لیے سفیر التمش وزیرخان کی جگہ تعینات ہوئے، کرغستان میں سابق سفیر حسن زیغم کو ڈائکٹر جنرل سنٹرل ایشیا تعنات کیا گیا ہے۔
بلال چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا تعینات کردیا گیا، وہ رومانیہ کے لیے نامزد سفیر الیاس نظامی کی جگہ تعینات ہوئے ہیں۔