بنگلہ دیش: حکومت کیخلاف مبینہ سازش کے الزام میں سابق وزیر سمیت متعدد افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں حکومت کیخلاف مبینہ سازش کے الزام پر سابق وزیر سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ عدالت نے 87 سالہ سابق وزیر سمیت 16 افراد کو حکومت کے خلاف سازش کے الزام میں حراست میں لینے کا حکم دیا ہے۔
بنگلہ دیش 2024 میں شیخ حسینہ کی آمرانہ حکومت کو عوامی تحرییک کے زریعے اقتدار سے بے دخل کرنے کے بعد سے سیاسی ہلچل کا شکار ہے، اب سیاسی جماعتیں فروری میں ہونے والے انتخابات سے قبل اقتدار کے لیے زور آزمائی کر رہی ہیں۔
یہ 16 افراد جمعرات (28 اگست) کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ڈھاکہ رپورٹرز یونٹی (ڈی آر یو) صحافیوں کی ایک تنظیم کے ایک اجلاس میں شریک تھے، جہاں شرکا نے سیاسی جماعتوں پر آئین کو نقصان پہنچانے کی سازش کرنے کا الزام لگایا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک ہجوم نے اجلاس پر دھاوا بول دیا، اس دوران شرکا کو ہراساں کیا اور بعد ازاں انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔
ڈھاکہ کے مرکزی پولیس اسٹیشن کے انچارج خالد منصور نے کہا کہ تمام افراد کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا، گرفتار شدگان میں شیخ حسینہ کی کابینہ کے سابق وزیر عبد اللطیف صدیقی بھی شامل ہیں۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان ملک کو غیر مستحکم کرنے اور حکومت گرانے کے لیے سازش اور بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے، ڈھاکہ یونیورسٹی کے قانون کے پروفیسر حافظ الرحمٰن کرزون بھی گرفتار شدہ افراد میں شامل ہیں۔
جمعہ (29 اگست) کو گرفتار افراد کے اس گروپ کو ہتھکڑیوں، ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹس میں عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر پروفیسر حافظ الرحمٰن کرزون نے کہا کہ ہم مجرم نہیں، بلکہ مظلوم ہیں۔
گرفتار شدہ افراد میں شامل ایک صحافی منجورال عالم نے اپنے ہاتھ بلند کرتے ہوئےکہا کہ یہ ہاتھ برسوں سے بدعنوانی کے خلاف لکھتے آئے ہیں۔
ڈھاکہ رپورٹرز یونٹی کے صدر ابو صالح آکن اور سیکریٹری مینول حسن سہیل نے کہا کہ اظہارِ رائے کی آزادی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایشیا کپ: بنگلا دیش کو آج افغانستان کیخلاف کرو یا مرو کا چیلنج درپیش
کراچی:ایشیا کپ 2025 میں بنگلا دیش کو کرو یا مرو کا چیلنج درپیش ہے۔
منگل کو ابوظبی میں بنگلادیش کا افغانستان سے مقابلہ ہوگا، دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجکر 30 منٹ پر مد مقابل آئیں گی۔
افغانستان نے اپنے افتتاحی میچ میں ہانگ کانگ کو94 رنز سے شکست دیکر اچھی شروعات کی تھی، افغانستان آج اپنا دوسرا جبکہ بنگلا دیش تیسرا میچ کھیلے گا۔
بنگلہ دیش کو سری لنکا کے خلاف میچ میں شکست کا سامنا رہا تاہم اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیشی سائیڈ بھی ہانگ کانگ کیخلاف کامیاب رہی تھی۔
گروپ بی میں اس وقت سری لنکا 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، افغانستان اور سری لنکا دو، دو پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔