امریکا نے فلسطینی قیادت کے ویزے منسوخ کر دیے، صدر محمود عباس جنرل اسمبلی میں شریک نہیں ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل فلسطینی اتھارٹی (پی اے) اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے نمائندوں کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے پی ایل او اور پی اے کے ارکان کے ویزے منسوخ یا مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مستقل مشن میں شامل افراد کو استثنا حاصل ہوگا لیکن صدر محمود عباس آئندہ ماہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
امریکی بیان کے مطابق پی ایل او اور پی اے نے وعدوں پر عمل نہیں کیا اور امن عمل کو نقصان پہنچایا، اس لیے انہیں جواب دہ ٹھہرایا جا رہا ہے۔ واشنگٹن نے فلسطینی قیادت پر الزام لگایا کہ وہ اسرائیل کے خلاف عالمی عدالتوں میں قانونی چارہ جوئی کے ذریعے سیاسی دباؤ ڈال رہی ہے۔
اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے کہا کہ وہ اس فیصلے کی تفصیلات معلوم کر رہے ہیں اور مناسب ردعمل دیں گے۔ صدر عباس کے دفتر نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈیون سار نے امریکی اقدام کو “جرات مندانہ فیصلہ” قرار دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے امریکا نے 1988 میں پی ایل او کے سربراہ یاسر عرفات کو بھی اقوام متحدہ اجلاس کے لیے ویزا دینے سے انکار کیا تھا، جبکہ 2013 میں سوڈانی صدر عمر البشیر کو بھی ویزا مسترد کیا گیا تھا۔
Post Views: 13.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ایل او
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی