افغان شائقین کا شارجہ اسٹیڈیم میں ہنگامہ، دروازے توڑ کر داخل
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
شارجہ (اسپورٹس ڈیسک) سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور افغانستان آمنے سامنے آئے تو افغان شائقین نے ایک بار پھر بدتمیزی کا مظاہرہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد افراد بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے اور شائقین کے لیے مختص مرکزی دروازہ بھی توڑ دیا۔
اسٹیڈیم انتظامیہ نے ماضی کے ناخوشگوار واقعات کو دیکھتے ہوئے پاک افغان شائقین کے لیے الگ الگ اسٹینڈز، پویلینز اور راستے مختص کیے تھے۔ یہاں تک کہ ٹکٹس کے رنگ بھی مختلف رکھے گئے، مگر اس کے باوجود بدنظمی پیش آئی۔
میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم آج سیریز کا دوسرا میچ متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی۔
Post Views: 7.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
الزاری جوزف کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیھلنے سے انکار، سیمی کا اظہار برہمی
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے اسٹار فاسٹ بولر الزاری جوزف نے ٹیم میں منتخب ہونے کے باوجود دستیاب ہونے سے انکار کردیا۔
اگرچہ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے ان کی عدم دستیابی کی وجہ ذاتی وجوہات قرار دی تھی تاہم ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے واضح کیا ہے کہ الزاری جوزف نے خود سلیکشن قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ڈیرن سیمی کے مطابق الزاری جوزف حال ہی میں انجری سے واپس آئے تھے اور انہیں اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں انہوں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر کھیلنے سے معذرت کرلی۔
کوچ نے کہا کہ یہ معاملہ ان کے دائرۂ اختیار سے باہر ہے اور اس حوالے سے فیصلہ بورڈ حکام کریں گے۔
پاکستان کے خلاف سیریز میں ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولنگ اٹیک کی ذمہ داری شمار جوزف، کیمار روچ، جیڈن سیلز، جسٹن گریوز اور کیمو پال پر ہوگی جبکہ اسپن شعبے میں جومیل واریکن، جوشوا بشپ اور کپتان روسٹن چیز دستیاب ہوں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ہفتہ کو شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ 2 اگست سے پورٹ آف اسپین میں کھیلا جائے گا۔