سرکاری ملازم پر تشدد: فرحان غنی سمیت تین ملزمان رہا، مدعی نے مقدمہ واپس لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
سرکاری اہلکار پر تشدد کے کیس میں صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی فرحان غنی سمیت تینوں ملزمان کو تھانے سے رہا کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فرحان غنی کے وکیل وقار عالم عباسی ایڈووکیٹ نے تینوں ملزمان کی رہائی کی تصدیق کردی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فرحان غنی اور دیگر کے خلاف مدعی حافظ سہیل احمد جدون نے مقدمہ واپس لے لیا ہے۔ مدعی نے تحریری درخواست تفتیشی افسر کو بھی جمع کروا دی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے فیروز آباد تھانے میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کے بھائی اور چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کی سرکاری اہکار کے ساتھ لڑائی جھگڑا ہوا تھا جس کی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی۔
مدعی حافظ سہیل احمد جدون نے الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آپٹیکل فائبر کیبل کے کام کی نگرانی کر رہے تھے کہ بیس سے پچیس افراد موقع پر پہنچے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کا 30 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Post Views: 10.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: غنی کے
پڑھیں:
سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ واپس لینے کیلئے خط لکھا دیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ واپس لینے کیلئے خط لکھا دیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے حکام سے مقدمہ قانون کے تحت سی کلاس کرنے کی استدعا کی ہے،ایف آئی اے کرائم سرکل نے مقدمہ منسوخ کرکے عدالت میں رپورٹ دینے کی اجازت مانگ لی۔
خط میں مقدمہ منسوخ کرنے یا سی کلاس کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے،خط میں استدعا کی گئی ہے کہ مقدمہ میں نامزد شبرزیدی، ایف آئی اے حکام اور نجی بینک ملازمین کا نام نکالا جائے،ان افراد کے نام نکال کر مقدمہ سی کلاس کرنے کی رپورٹ عدالت میں دی جائے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات
مزید :