کراچی میں آئندہ تین دن کے موسم کی پیش گوئی جاری؛ بارش کہاں ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں آئندہ تین دن کے لیے موسم کی پیش گوئی جاری کردی گئی ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کے کن علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ سمندری ہوائیں مسلسل بحال رہیں گی۔
اس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔
صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق آج جیکب آباد، کشمور اور گھوٹکی میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی طرح خیرپور، قمبر شہداد کوٹ، سانگھڑ، عمرکوٹ اور تھرپارکر کے اضلاع میں بھی بارش برسنے کی توقع ہے۔
سیلابی صورتحال سے متعلق ادارے نے بتایا کہ گڈو بیراج میں درمیانے درجے کا بہاؤ موجود ہے جب کہ سکھر اور کوٹری بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق 4 سے 5 ستمبر کے دوران دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر کے مقامات پر بہت بڑے پیمانے پر سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں 6 روز کے دوران ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر 26 ہزار سے زائد ای چالان کٹ گئے
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 6 روز میں 26 ہزار 155 سے زائد ای چالان کردیے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری کردیئے جبکہ گزشتہ6 روزکے دوران جاری کیے جانے والے ای چالان کی تعداد26ہزار155 سے تجاوزکرگئی،
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی نے جدید وخود کارفیس لیس ای ٹکٹکںگ نظام کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں میں مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری کیے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق جمعے کی شب 12 بجے سے ہفتے کی شب 12 بجے تک سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1992 ای چالان، بغیرہیلمنٹ موٹر سائیکل چلانے پر 761، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 119، موبائل فون کے استعمال پر 87، اوور اسپیڈنگ پر 104 ای چالان کیے گئے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق کالے شیشوں پر 71 ای چالان، نوپارکنگ پر 26، رانگ وے پر 14، اوور لوڈنگ پر 2 اوربیجا لوڈ پر 10ای چالان جاری کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ مسافروں کو بسوں کی چھت ہر بیٹھانے پر 58، اسٹاپ لائن کیخلاف ورزی پر28 اور ون وے اسٹریٹ پر رانگ پر 2 ای چالان جاری کیے گئے جبکہ ٹیکس کی عدم ادائیگی اور فینسی نمبر پلیٹس پر ایک بھی ای چالان جاری نہیں ہوا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اورمؤثرنگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اورعوامی تعاون سے یہ نظام مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔