حکومت کا آج سے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
حکومت نے آج سے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی، پریس کانفرنس میں یوٹیلیٹی کارپوریشن کے عہدیداران بھی شریک ہوئے۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوٹلیٹی کارپویشن کا ملکی معشیت میں اہم کردار رہا، یوٹلیٹی اسٹورز پاکستان میں 1971 میں قائم کیے گئے تھے، یوٹلیٹی کارپویشن کا خسارہ کم کرنے کی بھر پور کوشش کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام تر کوششوں کے باوجود خسارہ کم نہ ہونے کی صورت میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپویشن کو بند کیا گیا، وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق آج 31 اگست کو یوٹیلٹی اسٹورز بند کیے جارہے ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورزکے ملازمین کی تعداد 11ہزار614 ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کے لئے متفقہ پیکج تیارکیا گیا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورزملازمین کو مجموعی طور پر 28 ارب روپے کا پیکج دیا جارہا ہے۔
وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ ملک بھرمیں یوٹیلیٹی اسٹورزکے اثاثوں کو نیلام کیاجائے گا،
یوٹیلیٹی اسٹورزکےملازمین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایاگیاہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کے کنٹریکٹ ملازمین کو بھی پیکج دیا جارہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یوٹیلیٹی اسٹورز
پڑھیں:
شامی صدر نے سرکاری ملازمین کی مہنگی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم دے دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے صدر احمد الشرع نے لگژری کاروں کے مالک سرکاری ملازمین کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی کاروں کی چابیاں حوالے کریں یا غیر قانونی آمدن بڑھانے کی تحقیقات کا سامنا کریں۔ احمد الشرع نے کہا مجھے نہیں معلوم تھا کہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی تنخواہیں اتنی زیادہ ہیں۔ ان کے 100 سے زائد حامی افراد اپوزیشن کے ایک سابق اڈے پر پہنچے جن میں سے اکثر لگژری اسپورٹس کاروں میں تھے۔ احمد الشرع نے عہدیداروں اور کاروباری رہنماؤں کی سرزنش کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ کیا وہ بھول گئے ہیں کہ وہ انقلاب کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں۔