چین اور ویتنام کو مختلف شعبوں میں تعاون کو فعال طور پر فروغ دینا چاہیئے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
چین اور ویتنام کو مختلف شعبوں میں تعاون کو فعال طور پر فروغ دینا چاہیئے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 31 August, 2025 سب نیوز
بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ سے 2025 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے شہر تھیان
جن میں موجود ویتنام کے وزیر اعظم فام منہ چن نے ملاقات کی اتوار کے روز اس موقع پر شی جن پھنگ نے سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کے قیام کی 80 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریقوں کو رابطہ سازی، ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فعال طور پر فروغ دینا چاہیئے تاکہ اپنے اپنے ملک کی جدید کاری کے لئے مدد فراہم کی جائے۔
فریقین کو کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط بنانے اور گلوبل ساؤتھ کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرنا چاہیئے۔ فام منہ چن نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ایک تزویراتی انتخاب اور ویتنام کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔ ویتنام چین کے ساتھ اسٹریٹجک ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے اور جدید کاری کے لئے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے،
جو نہ صرف دونوں ممالک کے مفاد میں ہے بلکہ عالمی امن اور استحکام کے لئے بھی سازگار ہے۔چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ تین گلوبل انیشی ایٹوز نے عالمی گورننس کی قیادت کرتے ہوئے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے چین کی دانشمندی اور حل فراہم کیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی صدر کی جانب سے 2025 ایس سی او سمٹ میں شریک بین الاقوامی مہمانوں کے لئے استقبالیہ ضیافت کا اہتمام چینی صدر کی جانب سے 2025 ایس سی او سمٹ میں شریک بین الاقوامی مہمانوں کے لئے استقبالیہ ضیافت کا اہتمام شنگھائی تعاون تنظیم کثیر قطبی دنیا کی تعمیر کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے، یو این سیکریٹری جنرل انسداد دہشتگردی عدالت نے بھارتی دہشتگرد افغان شہری کو قید کی سزا سنا دی روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کیلئے آئندہ ماہ کے وسط تک فنانشل ایڈوائزر مقرر کرنے کا فیصلہ شہباز شریف اہم دورے پر چین پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے بھارت کا دہشتگردی کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب، دہشتگرد قرار دیے گئے پاکستانیوں کے بیانات سامنے آگئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تعاون کو چینی صدر کے لیے کے لئے
پڑھیں:
جھانوی کپور کو کیسا شوہر چاہیئے؟ شیکھر پہاڑیا سے تعلقات کی چہ مگوئیاں جاری
بالی ووڈ کی خوبرو آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی اداکارہ جھانوی کپور نے شوہر کی خوبیوں پر اظہارِ خیال کیا ہے۔
حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ کے ٹریلر کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر جھانوی نے شوہر کی خوبیوں پر دلچسپ خیالات کا اظہار کیا۔ جھانوی سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے جیون ساتھی میں کون سی خصوصیات چاہتی ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ مہذب، خوش مزاج اور کھانے کا شوقین ہونا چاہیے۔
جب جھانوی کپور سے شوہر کی آمدنی سے متعلق سوال کیا گیا تو اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ آمدنی زیادہ ضروری نہیں، کچھ بھی چلے گا۔ شادی کب کریں گی؟ اس سوال کے جواب میں جھانوی نے کہا کہ اس وقت ان کی ساری توجہ فلمی کیریئر پر ہے اور شادی کے بارے میں سوچنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں۔
اس دوران ایک رپورٹر نے مذاقاً کہا کہ جھانوی کو پرپوز کون کرے گا؟ اس پر ان کے ساتھی اداکار ورون دھون نے فلم کے دوسرے اداکار روہت سراف کا نام تجویز کیا، جس پر روہت نے مسکراتے ہوئے کہا، ’میں شیکھر سے مار نہیں کھانا چاہتا۔‘
یہ جملہ اس لیے دلچسپی کا باعث بنا کیونکہ جھانوی کپور شیکھر پہاڑیا کیساتھ قریبی تعلقات میں ہیں تاہم دونوں نے تاحال اپنے تعلق کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔
یاد رہے کہ جھانوی کپور روہت سراف اور ورون دھون کی فلم ’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ 2 اکتوبر 2025 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
Post Views: 8