تحریک انصاف سوشل میڈیا پر سب سے موثر سیاسی جماعت قرار
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
غیرسرکاری ادارے انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے اپنی سروے رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سوشل میڈیا پر سب سے موثر سیاسی جماعت کے طور پر موجود ہے۔
سروے رپورٹ کے مطابق 39% پاکستانیوں کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (PTI) سوشل میڈیا پر سب سے مؤثر سیاسی جماعت ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن)* کو 28%، پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کو *9فیصد شہریوں نے موثر قرار دیا۔
سروے رپورٹ میں کہا گیاکہ تحریکِ لبیک پاکستان (TLP)* کو صرف 1% افراد نے مؤثر قرار دیا، 55% افراد سوشل میڈیا پر حکومت کی جاری کردہ معلومات پر اعتماد نہیں کرتے، صرف 37% افراد نے حکومت کی دی گئی معلومات اعتماد کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق وٹس ایپ سوشل میڈیا پرسب سے زیادہ استعمال ہونیوالی ایپ ہے، پاکستان میں 43%* افراد کے مطابق Facebook جھوٹی خبروں کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر کے مطابق
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔