صدر مملکت اور وزیراعظم کا سید علی گیلانی کو چوتھی برسی پر خراجِ عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے بانی رہنما سید علی گیلانی کو ان کی چوتھی برسی پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی پوری زندگی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کے لیے وقف کر دی۔ بھارتی مظالم اور جبر ان کے عزم و حوصلے کو متزلزل نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی آواز ہر عالمی فورم پر بلند کرتا رہے گا اور بھارتی بربریت کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کبھی توڑ نہیں سکتی۔
صدر نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دیا جانا لازمی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ سید علی گیلانی کی پاکستان سے لازوال محبت ہمارے لیے باعثِ فخر ہے اور یہ کشمیری عوام کے ساتھ ہمارے گہرے روحانی و جذباتی رشتے کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کا نعرہ “ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے” آج بھی کشمیری عوام کی زبانوں پر گونج رہا ہے اور غاصب کے دل و دماغ پر بوجھ بنا ہوا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سید علی گیلانی مقبوضہ جموں و کشمیر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سید علی گیلانی سید علی گیلانی کشمیری عوام کہا کہ
پڑھیں:
گورو نانک برسی، بھارت نے سکھ یاتریوں کو آنے کی اجازت نہ دی
لاہور:سکھ مذہب کے بانی باباگورونانک دیو جی کی 486 ویں برسی (جوتی جوت) کی تقریبات 22 ستمبرکو گردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں منعقد ہوں گی۔
پاکستان کی دعوت کے باوجود بھارتی حکومت نے اپنے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی۔
واہگہ/ اٹاری باردڑ اورکرتارپورکوریڈور بند ہونے کے باعث بھارت سے کوئی یاتری شریک نہیں ہو سکے گا۔
البتہ امریکا، برطانیہ اور یورپ سمیت دیگر ممالک سے سکھ عقیدت مند پہنچ رہے ہیں۔
پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ سکھوں کو ان کے مقدس مقامات کی یاتراسے روکنا بنیادی مذہبی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔