پاکستان کے خلاف بھارتی آبی جارحیت کا منصوبہ، سابق بھارتی جنرل کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
بھارتی فوج کے ایک سابق جنرل کی ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا منصوبہ بیان کررہا ہے۔
معروف صحافی حامد میر نے یہ ویڈیو ’ایکس‘ پر شیئر کی ہے۔ جس میں بھارتی فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ ڈھلوں پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے آبی جارحیت کی حکمت عملی واضح کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
This retired Indian General Kanwaljeet Singh Dhiloon is dreaming to destroy Pakistan by using water as a weapon.
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) September 1, 2025
یہ بھی پڑھیں: بھارت پانی روکتا ہے تو یاد رکھے اس کا ایک تہائی پانی چین سے آتا ہے، مصدق ملک کی وارننگ
ویڈیو میں جنرل کنول جیت سنگھ ڈھلوں کھلے عام اعتراف کرتے ہیں کہ بھارت کے پاس پانی روکنے کی صلاحیت موجود ہے اور وہ چاہیں تو رات کے وقت اچانک پانی پاکستان کی طرف چھوڑ سکتے ہیں۔
ان کے مطابق پاکستان کے پاس نہ تو پانی ذخیرہ کرنے کی اتنی گنجائش ہے اور نہ ہی وہ اسے مؤثر انداز میں استعمال کر سکتا ہے، اس لیے اچانک چھوڑے گئے پانی سے وہاں تباہ کن سیلاب آ سکتا ہے۔
ریٹائرڈ جنرل کا مزید کہنا تھا کہ بھارت یہ حکمت عملی دہراتا رہے گا، یعنی گرمیوں میں فصلوں کے لیے ضرورت کے وقت پانی روک لیا جائے اور برسات کے دنوں میں جب پانی کی ضرورت نہ ہو تو اسے چھوڑ دیا جائے، اس طرح پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، کیا بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے؟
ایک سوال کے جواب میں کنول جیت سنگھ ڈھلوں نے مزید متعصبانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ سندھ طاس معاہدہ دراصل پاکستان اور بھارت کے درمیان محض دو طرفہ معاہدہ ہے، یہ کوئی عالمی معاہدہ نہیں، اس لیے بھارت جب چاہے پانی روک سکتا ہے اور جب چاہے چھوڑ سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آبی جارحیت بھارتی آبی جارحیت بھارتی ریٹائرڈ جنرل پاکستان سندھ طاس معاہدہ مودی سرکار وی نیوز ویڈیو سامنے آگئیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آبی جارحیت بھارتی ا بی جارحیت بھارتی ریٹائرڈ جنرل پاکستان سندھ طاس معاہدہ مودی سرکار وی نیوز ویڈیو سامنے ا گئی سکتا ہے
پڑھیں:
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، کسی ایک ملک پرجارحیت دونوں ملکوں پر جارحیت تصور ہو گی
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر ریاض کا سرکاری دورہ کیا، جہاں الیمامہ پیلس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوئے۔
مذاکرات کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ" (SMDA) پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کے تحت طے پایا ہے کہ اگر کسی ایک ملک پر جارحیت کی گئی تو اسے دونوں ملکوں پر جارحیت تصور کیا جائے گا۔
یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام کے لیے بھی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مملکت سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ
مزید :