قومی اسمبلی میں نبی کریم حضرت محمد ؐکی ولادت کے 1500 سال کی آمد کے موقع پر ایک روح پرور تصویری نمائش  کا اہتمام کیا گیا، جس کا افتتاح اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کیا۔
نمائش پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جہاں معروف خطاط واصل شاہد نے اسپیکر کو فن پاروں اور ان میں موجود سیرت النبی ﷺ سے متعلق نکات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

افتتاحی تقریب میں ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ ، اراکین قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی اور سید حفیظ الدین سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا  کہ حضور اکرم ﷺ کی ذات اقدس پوری انسانیت کے لیے ہدایت اور رحمت کا سرچشمہ ہے۔ ایسی تقریبات ایمان کو تازگی بخشتی ہیں اور دلوں کو جوڑتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   سیرت النبی ﷺ سے متعلق یہ تصویری نمائش نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے، اس طرح کی فکری و روحانی سرگرمیاں امت مسلمہ میں اتحاد و اخوت کو فروغ دیتی ہیں۔
تقریب میں شریک دیگر مہمانوں نے بھی نمائش کو سراہا اور نبی کریم ﷺ کی حیاتِ طیبہ کے پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی اس کاوش کو قابل تحسین قرار دیا۔
منتظمین کو ان کی محنت اور جذبے پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی

پڑھیں:

کسانوں پر زرعی ٹیکس کے نفاذ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی برہم

لاہور:

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے صوبائی حکومت کی جانب سے کسانوں پر زرعی ٹیکس اسمبلی سے منظوری کے بغیر نافذ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر ملک محمد احمد خان نے واضح الفاظ میں کہا کہ پنجاب کے کسان پر کتنا ٹیکس لگے گا یہ کسی دفتر میں بیٹھ کر خود سے طے نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا نفاذ صرف اور صرف پنجاب اسمبلی کے دائرہ اختیار میں ہے، کوئی بھی ٹیکس اسمبلی کی منظوری کے بغیر نافذ نہیں کیا جا سکتا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے زور دے کر کہا کہ قانون اور آئین کے تحت ٹیکس لگانے کا اختیار ایوان کے پاس ہے، اس سے انحراف برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس میں رکن اسمبلی ذوالفقار شاہ کی جانب سے اس معاملے پر تحریک استحقاق پیش کی گئی، اسپیکر نے تحریک استحقاق منظور کرتے ہوئے اسے پریولیج کمیٹی کے سپرد کر دیا، کمیٹی معاملے کی مزید چھان بین کر کے اپنی سفارشات ایوان میں پیش کرے گی۔

ایوان میں اس موقع پر پارلیمانی سیکریٹری خالد محمود رانجھا نے وضاحت پیش کرنے کی کوشش کی تاہم اسپیکر نے واضح کیا کہ اس معاملے پر قانون سازی اور حتمی فیصلہ صرف اسمبلی کا حق ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میاں مقصود شکارپورڈسٹرکٹ بار میں آج جلسہ سیرت النبی ؐ سے خطاب کرینگے
  • سپیکرقومی اسمبلی سے مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کی ملاقات، دوطرفہ پارلیمانی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
  • مظفرآباد، مرکزی جامع مسجد میں عظیم الشان سیرت النبیؐ کانفرنس
  • پنجاب اسمبلی: سکولوں میں موبائل فونز پر پابندی، فلسطینیوں سے یکہجہتی سمیت 7 قراردادیں منظور
  • کسانوں پر زرعی ٹیکس کے نفاذ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی برہم
  • لاہور، سپیکر پنجاب اسمبلی سے نئے ترک قونصل جنرل کی ملاقات
  • حیدر آباد: جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کی ناظمہ غزالہ زاہد لیبر کالونی سائٹ زون میں سیرت النبی ﷺکانفرنس سے خطاب کر رہی ہیں
  • جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنا پاک کالونی میں جلسہ سیرت النبی صہ سے خطاب کر رہے ہیں
  • جماعت اسلامی کے مرکزی رہنمار اشد نسیم سکرنڈ میں جلسہ سیرت النبی ؐ سے خطاب کر رہے ہیں
  • مالدیپ کا پارلیمانی وفد اسپیکر عوامی مجلس کی قیادت میں پاکستان پہنچے گا