لاہور میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
لاہور:
مون سون سسٹم کے تحت لاہور میں رات بھر وقفے وقفے سے جاری رہی جبکہ آج مزید بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی بارشوں کا سسٹم بدستور لاہور میں موجود ہے۔
مون سون کے بارشوں کے باعث لاہور میں درجہ حرارت میں کمی آئی ہے، کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے تین ستمبر تک بارشوں کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ لاہور میں ممکنہ بارش کے پیش نظر واسا، ضلعی انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی نکاس اب کے لیے تیار ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لاہور میں
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی
کراچی:محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا مطلع کہیں جزوی ابرآلود اور کہیں صاف رہا، کم سےکم درجہ حرارت 25.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز تک شہر کا مطلع ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش، پھوار، بونداباندی کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندری ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ گڈو اور سکھر میں اونچے جبکہ کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔