افریقی ملک برکینا فاسو میں ہم جنس پرستی پر قید اور بھاری جرمانے کی سزا کا قانون نافذ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کی فوجی حکومت نے ہم جنس پرستی کو باقاعدہ جرم قرار دیتے ہوئے قید اور بھاری جرمانے کی سزا مقرر کر دی۔
سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق فوج کی حمایت یافتہ عبوری حکومت کے 71 غیر منتخب ارکان نے اس بل کو متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
یہ بل منظوری کے بعد ملک میں ہم جنس پرستی کے خلاف باضابطہ قانون بن گیا جو فوری طور پر نافذ العمل بھی ہے۔
اس نئے قانون کے تحت ہم جنس پرستی کے مرتکب افراد کو 2 سے 5 سال تک قید کی سزا ہوگی جب کہ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
وزیرِ انصاف اداسو روڈریگ بایالا نے بتایا کہ ہم جنس پرستی کے مرتکب غیر ملکی شہریوں کو سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر بھی کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ موجودہ حکومت 2022 کے دو فوجی بغاوتوں کے بعد قائم ہوئی تھی اور اس کی قیادت موجودہ صدر ابراہیم تراورے کر رہے ہیں۔
برکینا فاسو اس فیصلے کے بعد ان متعدد افریقی ممالک میں شامل ہوگیا ہے جہاں ہم جنس پرستی کو سزا دی جاتی ہے۔
مغربی ہمسایہ ملک مالی نے نومبر 2024 میں اسی طرح کا قانون منظور کیا تھا۔ یوگنڈا میں بھی ہم جنس پرستی کو سزائے موت کے قابل جرم قرار دیا گیا۔
اسی طرح گھانا میں بھی حالیہ برسوں میں ہم جنس پرستی کے خلاف اپنے قوانین کو مزید سخت کیا گیا ہے جب کہ دیگر افریقی ممالک بھی ایسا کرنے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور مغربی ممالک ممکنہ طور پر اس قانون کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے انسانی آزادیوں کے خلاف قرار دیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہم جنس پرستی کے کے بعد
پڑھیں:
65 ء کی جنگ کا پندرہواں روز‘ سیالکوٹ سیکٹر میں دشمن کا حملہ ناکام، بھارتی فوج کو بھاری نقصان
لاہور(این این آئی) 15 ستمبر 1965 کو جنگ کے پندرہویں روز پاک فوج نے سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی افواج کے ایک اور بڑے حملے کو پسپا کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔بھارت کی ایک کور نے بدیانہ، چونڈا اور ظفر وال کی پوزیشنز پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنایا تاہم پاکستانی فوج کی بھرپور مزاحمت کے باعث یہ منصوبہ ناکام ہوگیا، بعد ازاں بھارتی کمان نے حکمتِ عملی تبدیل کی مگر دوبارہ بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔پسرور اور ہسری نالے کے محاذ پر پاکستانی آرٹلری کے بھرپور حملے سے بھارت کی 16 کیولری کے 4 ٹینک تباہ ہوئے جبکہ پاک فضائیہ کے 8 سیپر لڑاکا طیاروں کی بمباری کے باعث دشمن کو ہسری نالہ سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہونا پڑا۔اس کے ساتھ ہی پاک فوج نے گدرو سیکٹر میں بھارتی چوکی پر قبضہ کر لیا جہاں دشمن اپنے تمام ہتھیار اور آلات چھوڑ کر فرار ہوگیا، راجوڑی سیکٹر میں مجاہدین کے حملے کے نتیجے میں 21 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔دریں اثنا پاک فضائیہ نے سرینگر، آدم پور، جودھ پور، ہلواڑہ اور پٹھان کوٹ کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا اور ایک بھارتی Canberra بمبار طیارہ مار گرایا، دوسری جانب سیالکوٹ، جموں، واہگہ، اٹاری اور گدرو سیکٹر میں دشمن کے 22 ٹینک اور 51 گاڑیاں و گن پوزیشنز تباہ کر دی گئیں۔