کوئٹہ(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے شاہوانی اسٹیڈیم میں بلوچ نیشنل پارٹی (مینگل) کے جلسے پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرِ اعظم نے دھماکے میں ملوث افراد کی جلد نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کا حکم دیا ہے، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی جلسے پر حملہ بلوچستان میں دہشتگردوں کی انتشار پھیلانے کی گھناؤنی سازش کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد بلوچستان کے امن اور ترقی کے دشمن ہیں، دہشت گردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، معصوم و نہتے شہریوں پر دہشتگرد حملے بزدلانہ اور قابل مذمت ہیں۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، حکومت بلوچستان اس دہشت گرد حملے کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائے گی اور انصاف ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔

شاہوانی سٹیڈیم میں بی این پی مینگل کے سیاسی جلسہ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ حکومتِ بلوچستان اس واقعے کے ذمہ دار دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر چھوڑے گی۔ میں سردار اختر جان مینگل اور ان کے سیاسی کارکنوں سے ذاتی طور پر تعزیت کرتا ہوں اور مرحومین…

— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) September 2, 2025

انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کا عمل تیز کر دیا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری مستعدی سے کام کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سردار اختر جان مینگل اور بی این پی مینگل کے کارکنوں سے ذاتی طور پر تعزیت کا اظہار کیا اور واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ مرحومین کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: دہشت گرد حملے وزیر اعلی نے کہا کہ

پڑھیں:

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک

—فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 14 اور 15 ستمبر کی رات بلوچستان کے ضلع خضدار میں آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیے خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 31 دہشتگرد ہلاک خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 35 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں، دہشت گردی کے تمام سہولت کاروں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ کا جامعہ پنجاب سے طلبہ کی گرفتاریوں پر شدید ردعمل
  • سعودی عرب کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان میں پولیس اور لیویز تھانوں پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 اہلکار شہید
  • بلوچستان: ضلع شیرانی میں تھانوں پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اور لیویز اہلکار شہید
  • بلوچستان: شیرانی کے پولیس اور لیویز تھانوں پر حملے
  •  اسرائیل کی مذمت کافی نہیں، دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا: نائب وزیراعظم
  • بلوچستان: کیچ میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید
  • ²بلوچستان: تربت میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 5 افراد جاں بحق
  • قطر: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت