چین کا DF-5C میزائل کی رونمائی؛ دنیا کے کسی بھی کونے کو نشانہ بناسکتا ہے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
چین نے بیجنگ میں منعقدہ شاندار فوجی پریڈ کے دوران اپنا جدید ترین بین البراعظمی میزائل DF-5C کی رونمائی کردی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حیرت انگیز میزائل کی خصوصیات ناقابل یقین ہیں جو ماہرین کے بقول دنیا کے کسی بھی ملک کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چین کے اس میزائل کی رینج 12 ہزار سے 20 ہزار کلومیٹر تک ہوسکتی ہے یعنی یہ میزائل بیک وقت امریکا اور یورپ سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔
چین کا یہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBM) دراصل Liquid-fuel سائلوز سے لانچ کیا جاتا ہے اور یہ بیک وقت متعدد جوہری وارہیڈز (MIRVs) لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
چینی ماہرین کے بقول میزائل DF-5C کسی ملک کے میزائل شکن دفاعی فضائی نظام کو چکمہ دینے اور انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چینی ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ اس میزائل ساخت ایسی ہے کہ اسے 3 حصوں میں 3 مختلف گاڑیوں کے ذریعے منتقل کیا جا سکتا ہے۔
ماہرین کے بقول میزائل کی ساخت کا مطلب یہ ہے کہ اسے لانچ کرنے کے لیے تیاری میں کم سے کم وقت لگے۔
خیال رہے کہ چین نے اس میزائل کی نمائش ایک ایسے وقت میں کی ہے جب خطے میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ کشیدگی عروج پر ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ چین کا صرف ایک ہتھیار نہیں بلکہ دنیا کو اپنی لازوال طاقت دکھانے کا بھرپور مظاہرہ بھی ہے۔
ادھر امریکی اور یورپی دفاعی ادارے اس میزائل کی رونمائی کو "ڈیٹرنس میسج" قرار دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق چین اپنی جوہری صلاحیتوں میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے تاکہ مستقبل میں عالمی سطح پر توازن اپنے حق میں کر سکے۔
واضح رہے کہ DF-5 سیریز کا آغاز 1970 کی دہائی میں ہوا تھا لیکن DF-5C اس کا جدید ترین ورژن ہے۔ یہ پرانے ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ رینج اور زیادہ وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو اسے انتہائی خطرناک بناتا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میزائل کی کی صلاحیت
پڑھیں:
پینٹاگون نے یوکرین کو ٹوماہاک میزائل فراہمی کی منظوری دے دی
واشنگٹن: (ویب نیوز) امریکی وزارتِ دفاع نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹوماہاک کروز میزائلوں کی فراہمی کی منظوری دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کے اہلکاروں نے بتایا کہ وزارتِ دفاع کی جانب سے یوکرین کو امریکی ٹوماہاک کروز میزائلوں کی فراہمی کی منظوری دی گئی ہے، میزائلوں کی فراہمی سے امریکی ہتھیاروں کا ذخیرہ متاثر نہیں ہوگا، یوکرین کو امریکی ساختہ ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔
خیال رہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی کی جانب سے روسی توانائی اور انفراسٹرکچر اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے امریکی ٹوماہاک کروز میزائلوں کی فراہمی کی درخواست کی گئی تھی، ٹوماہاک کروز میزائل 1 ہزار میل (تقریباً 1600 کلومیٹر) کی حدِ ضرب رکھتا ہے اور اس کو آبدوز اور بحری جہاز سے آسانی سے داغا جاسکتا ہے۔امریکی دفاعی اہلکاروں نے مزید بتایا ہے کہ ابھی ان میزائلز کو حوالے کرنے سے متعلق کئی اہم امور زیرِ غور ہیں جن میں اس کی تعیناتی اور تربیت کے معاملات قابل ذکر ہیں۔