وزارت بین الصوبائی رابطہ نے ہاکی فیڈریشن سے 7 کروڑ روپے کے اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) قومی اسمبلی کی بین الصوبائی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس شیخ آفتاب احمد کی زیر صدارت ہوا، جس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مالی معاملات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ نے ہاکی فیڈریشن سے 7 کروڑ روپے کے اخراجات کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ کمیٹی نے وزارتِ قانون کے حکام کو بھی ہدایت دی کہ وہ ہاکی فیڈریشن کے صدر کی تعیناتی سے متعلق دستاویزات جمع کرائیں اور آئندہ 10 روز میں اپنی قانونی رائے کمیٹی کو پیش کریں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہاکی فیڈریشن
پڑھیں:
ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط؛ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا
اسلام آباد:پاکستان کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبرمیں ہوگا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےدسمبر میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالرکی تیسری قسط کی منظوری دی جائےگی۔
اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کی مدمیں 20 کروڑ ڈالر بھی منظور کیے جائیں گے۔ یہ اضافی فنڈز کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کے تحت حاصل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبرکوطےپایا تھا، جس کے بعد امید ہے کہ جاری قرض پروگرام کےتحت اگلی قسط کی منظوری دے دی جائے گی۔