ایشیا کپ 2025: یو اے ای نے اسکواڈ کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
ایشیا کپ 2025 کے لیے یو اے ای نے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اوپننگ بلے باز محمد وسیم 17 رکنی اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔
یو اے ای کی ٹیم پاکستان، بھارت اور عمان کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے۔
نو ستمبر سے شروع ہونے والے ایونٹ میں یو اے ای کی ٹیم اپنا پہلا میچ 10 ستمبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔
یو اے ای اسکواڈ:
محمد وسیم (کپتان)، علیشان شرفو، آریانش شرما (وکٹ کیپر)، آصف خان، دھرو پراشر، ایتھن ڈی سوزا، حیدر علی، ہرشیت کوشک، جنید صدیق، مطیع اللہ خان، محمد فاروق، محمد جواد اللہ، محمد زوہیب، راہول چوپڑا (وکٹ کیپر)، روہید خان، سمرن جیت سنگھ اور صغیر خان
We unveil our DP World Asia Cup 2025 squad!
All the best to Waseem and the boys! ????????????
More details: https://t.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یو اے ای
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، جبکہ عوام کو کچھ ریلیف ایل پی جی کی قیمت میں کمی کی صورت میں ملا ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر اب 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
دوسری جانب اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے ایل پی جی (لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس) کی قیمت میں کمی کردی ہے۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 89 پیسے کمی کی گئی ہے۔ اب ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 201 روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 11.8 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی 69 روپے 44 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 378 روپے 89 پیسے ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہی ہوگیا ہے۔