شیر افضل مروت کس کے ہاتھوں استعمال ہوتے رہے؟ علیمہ خان نے الزامات کا پنڈورا کھول دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز


اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی طرح کے بندوں کو اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیاں استعمال کر کے چھوڑ دیتی ہیں پھر ان کو کوئی پوچھتا نہیں تو ان کا یہ حال ہو جاتا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے بچوں کی ضمانت منظور کی یہ خوشی کی بات ہے لیکن جس طرح انھوں نے ان کو اٹھایا یہ افسوسناک ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ آپ چاہے میری پوری فیملی کو اٹھالیں لیکن میں اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، ہم بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، کلبھوشن کے ملٹری ٹرائل کا کیا بنا جس نے ہزاروں پاکستانیوں کو شہید کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تو بزرگوں کے بھی خفیہ ٹرائل کیے اور حسان سمیت دیگر کارکنان کو سزائیں دیں، حسان خان کو اپیل کا حق بھی نہیں دیا گیا، عمران خان صرف القادر ٹرسٹ میں اس وقت گرفتار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو عمران خان کی اپیل نہ سننے پر نوازا گیا اور مستقل چیف جسٹس ہائیکورٹ بنا دیا گیا، ان کو کل کو جواب دینا ہو گا۔

ایک صحافی نے کہا کہ شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بیرون ملک جتنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس چل رہے ہیں ان کے پیچھے علیمہ کے بیٹے ہیں، اس پر جواب دیتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ اس طرح کے بندوں کو اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیاں استعمال کر کے چھوڑ دیتی ہیں پھر ان کو کوئی پوچھتا نہیں تو ان کا یہ حال ہو جاتا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے اس کو پہلے ہی پارٹی سے نکال دیا ہے، اب وہ کسی اور پارٹی میں چلے جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسستا آٹا فراہم کرنے سے فلور ملوں کے انکار پر حکومت کا ردعمل سامنے آگیا سستا آٹا فراہم کرنے سے فلور ملوں کے انکار پر حکومت کا ردعمل سامنے آگیا پختونخوا حکومت کا افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل فوری روکنے کا مطالبہ شہباز شریف کی چینی وزیراعظم سے ملاقات؛ مشترکہ منصوبوں پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق غزہ جنگ میں 21 ہزار فلسطینی بچے معذور ہوگئے، اقوام متحدہ کا لرزہ خیز انکشا اسلام آباد ہائیکورٹ کا( سی /16)متاثرین کے لیے بڑا اقدام ،، سی ڈی اے حکام سے جواب طلب ،، تفصیلات و دستاویز سب نیوز.

.. نائیجیریا میں کشتی حادثہ، 60 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شیر افضل مروت علیمہ خان نے

پڑھیں:

کیا علیمہ خان نے خیبرپختونخوا کابینہ میں من پسند اراکین شامل کروائے؟

پاکستان تحریکِ انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ محترمہ علیمہ خانم کی مبینہ ملاقات سے متعلق خبر کو جھوٹا، بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نے واضح کیا کہ نہ تو علیمہ خان کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے کوئی ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی انہوں نے کابینہ میں کسی نام کی سفارش یا اصرار کیا۔ ترجمان کے مطابق یہ خبر سراسر غلط معلومات پر مبنی ہے اور اس کا مقصد گمراہ کن تاثر دینا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایسے جھوٹے دعوے میڈیا کے اعتماد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف نے میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ دارانہ صحافت کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی خبر کی نشر یا اشاعت سے قبل اس کی تصدیق لازمی کریں تاکہ عوام میں غلط فہمیاں پیدا نہ ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news سہیل آفریدی علیمہ خان ملاقات

متعلقہ مضامین

  • شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی رہائی مہم میں شمولیت کی مبینہ پیشکش مسترد کر دی
  • مصنوعی ذہانت
  •  عمران خان کی رہائی کےلیے تحریک چلانے کا اعلان
  • کراچی:آباد کے سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید وفد کے ہمراہ کے ڈی اے کے ڈائریکٹر آصف صدیقی سے ملاقات کررہے ہیں
  • کیا علیمہ خان نے خیبرپختونخوا کابینہ میں من پسند اراکین شامل کروائے؟
  •  ماں نے ’دوست‘ کے ہاتھوں جوان بیٹا قتل کروا دیا
  • عمران ریاض کو نہ اٹھایا گیا، نہ ان کی زبان کٹی، شیر افضل مروت کا دعویٰ
  • طالبان رجیم بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں،حافظ نعیم
  • کراچی میں نیویارک سے بھی کم جرائم ہوتے ہیں، ناصر حسین شاہ
  • خواجہ آصف اور شیر افضل مروت کی پارلیمنٹ کی راہداری میں ملاقات