پنجاب میں بارش سے سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 7 سے 9 ستمبر کے دوران سندھ میں وقفے وقفے سے شدید بارش ہوسکتی اور اس دوران بارش کے باعث پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں صورت حال مزید خراب ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 7 سے 9 ستمبرکے دوران ڈی جی خان اور بلوچستان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، مری، گلیات، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث ٹریفک متاثر ہوسکتی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ شدید بارش کے باعث جانی اور مالی نقصان ہوسکتا ہے لہٰذا مسافر اور سیاح خصوصی طور پر احتیاط کریں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بھارتی علاقے مدھیا پردیش میں ہوا کا کم دباؤ ہے جو 6 ستمبر تک راجستھان سے ملحقہ سندھ کے علاقوں تک پہنچنے کا امکان ہے، ہوا کے اس کم دباؤکے باعث سندھ اور پنجاب کے علاقوں میں وقفے وقفے سے شدید بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سندھ کے علاقے، تھرپارکر، مٹھی، اسلام کوٹ، نگرپارکر، چھاچھرو، ڈھلی، ڈیپلو،کلوئی) عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیرآباد، مٹیاری، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈومحمدخان، حیدرآباد،کراچی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، جامشورو، دادو، کشمور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور اور گھوٹکی میں اکثرمقامات پر وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ 6 سے 8 ستمبر تک لاہور، قصور، شیخوپور، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، وہاڑی، خانیوال، ملتان، لودھراں، بہاولپور، رحیم یارخان، راجن پور،کوٹ ادو اور ڈیرغازی خان میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 6 سے 8 ستمبر تک اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین،گجرات،گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں بھی بارش متوقع ہے۔
بلوچستان میں 7 سے 9 ستمبر کے دوران بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، ژوب، نصیرآباد، بولان، ڈیرہ بگٹی،کوہلو، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، پسنی اورماڑہ اور گوادر میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 6 سے 8 ستمبر تک کشمیرکے علاقوں وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی،کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا میں 7 سے9 ستمبرکے دوران دیر،سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، صوابی، پشاور، مردان، کوہاٹ اورکرم میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات نے بارش متوقع ہے وقفے وقفے سے کے دوران ستمبر تک کے باعث
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔