چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا جمیل قادی اوغلو نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے فروغ، خطے میں امن و استحکام اور مشترکہ اسٹریٹیجک ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق  ملاقات میں عالمی و علاقائی جیو اسٹریٹیجک ماحول میں تبدیلیوں اور ان کے اثرات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں عسکری قیادتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون اور اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید وسعت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ملاقات کے دوران اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ دفاعی تعلقات نہ صرف دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں بلکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے بھی کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔
ترک فضائیہ کے سربراہ جنرل قادی اوغلو نے پاک افواج کے پیشہ ورانہ معیار، انسداد دہشتگردی میں کامیابیوں اور علاقائی امن کے لیے مسلسل کوششوں کو سراہا۔

اس سے پہلے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر معزز مہمان کو تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان عسکری احترام اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور ہو گی، پاک سعودیہ معاہدہ

سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے" (SMDA) معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

یہ معاہدہ، جو دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے، اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔

 معاہدے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایک ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان حرمین شریفین کا محافظ بن گیا، پاک سعودی دفاعی معاہدے کے اہم نکات
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ
  • پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی دفاعی معاہدے میں فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، اہم نکات کیا ہیں؟
  • سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، کسی ایک ملک پرجارحیت دونوں ملکوں پر جارحیت تصور ہو گی
  • ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور ہو گی، پاک سعودیہ معاہدہ
  • پاکستان اور مالدیپ کے اسپیکرز کی ملاقات، دوطرفہ پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاک ایران باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
  • مولانا فضل الرحمان کا قطر کے سفارتخانے کا دورہ، مسلمہ امہ کے درمیان دفاعی معاہدے کی ضرورت پر زور