سمندر میں ڈوبا قدیم مصری شہر دریافت، مجسمے برآمد
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
مصر کے شہر اسکندریہ کے ساحل پر دو ہزار برس قدیم سمندر میں ڈوبا شہر دریافت کر لیا گیا۔
مصری حکام نے کینوپس نامی اس قدیم شہر کے غرقاب اشیاء کی رونمائی کی جن میں مجسمے شامل ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ پولمک سلطنت (جس نے مصر پر قریب 300 برس تک حکومت کی) کے دوران یہ علاقہ اہم مرکز ہوگا۔
وقت کے ساتھ زلزلوں اور بلند ہوتی سطح سمندر کے سبب یہ شہر اور قریب موجود ہرقلیون نامی بندرگاہ غرقاب ہوگئی۔
حکام نے کرینز اور غوطہ خوروں کی مدد سے سمندر کی گہرائی میں موجود باقایت سے مجسمے نکالے۔
مصرف کے سیاحت اور نوادرات کے وزیر شرف فتحی کا کہنا تھا کہ سمندر میں بہت سی باقیات ہیں لیکن سمندر سے باہر محدود چیزیں لائی جا سکتی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مصر کے میوزیم سے 3 ہزار سال قدیم سونے کا کڑا غائب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کی وزارتِ آثارِ قدیمہ نے کہا ہے کہ قاہرہ کے ایجپشن میوزیم کی ایک لیب سے 3 ہزار سال قدیم سونے کا کڑا غائب ہوگیا۔ وزارت کے مطابق یہ کڑا مصر کی اکیسویں سلطنت کے فرعون آمنموپ کے دورِ حکمرانی کا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ واضح نہیں کہ یہ کڑاکب آخری بار دیکھا گیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں میں انوینٹری چیک کے دوران اس کی گمشدگی کا انکشاف ہوا تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔وزارت نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری شروع کردی گئی ہے ۔