باجوڑ آپریشن اور ڈرون حملے بند کروائیں، عمران خان کی کے پی حکومت کو ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ باجوڑ میں ڈرون حملے اور آپریشن بند کروائیں۔
عمران خان کی ہمشیرگان علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے اپنے بھائی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے عمران خان کو بتایا، سوشل میڈیا پر آگ کی طرح یہ بات پھیلائی جارہی ہے کہ عمران خان بہت سخت بیمار ہوگئے ہیں۔ اس لیے آپ ہمیں بتائیں کہ آپ کی صحت کیسی ہے؟
عمران خان نے کہا کہ جیل میں آنے سے انہیں جو گولیاں لگی تھیں، ان سے ان کے بعض پٹھوں کو نقصان پہنچا تھا۔ ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ ایک سال لگے گا ٹھیک ہونے میں۔ انہیں اپنا ایک لینز بدلنا تھا کیوں کہ انہیں کتابوں کے مطالعہ میں مشکل پیش آرہی تھی۔ وہ تبدیل ہوا ہے۔
عمران خان کی صحت بہت اچھیعمران خان نے کہا کہ جب میں باہر تھا تو مجھے ورزش کا زیادہ وقت نہیں ملتا تھا۔ جیل میں آنے کا فائدہ یہ ہوا کہ یہاں میں نے ورزش کی جس کی وجہ سے میری ٹانگ جلدی ٹھیک ہوگئی۔ اللہ کا شکر ہے کہ میری صحت بہت اچھی ہے۔ اس نے مجھے بہت ہمت دی ہے۔ مجھے کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیے جیل میں عمران خان کی صحت تسلی بخش قرار، معمولی مسائل کا سامنا: میڈیکل رپورٹ
علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان کو اخبارات کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بہت زیادہ سیلاب آیا ہوا ہے۔ انہوں نے بہت دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر میں باہر ہوتا تو میں متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ کرتا۔
عمران خان نے پیغام دیا کہ سب نے مل کر اس آفت سے متاثرین کی مدد کرنی ہے۔ حکومتی ادارے فنڈ ریزنگ نہیں کرسکتے، اس لیے سب لوگوں کو مل کر ان کی مدد کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے عمران خان کی پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت
عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں ہمارے مسلمان بھائی رہتے ہیں۔ انہیں زبردستی ملک سے باہر نکالا جارہا ہے۔ بالخصوص جب وہ لوگ مشکل میں ہیں۔ وہاں زلزلہ بھی آیا ہے۔ اس سے بہت سے لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ہمیں ان کی مدد کرنی چاہیے۔
ڈرون حملے فوراً بند کروائیںعمران خان نے کہا کہ باجوڑ میں جو آپریشنز ہورہے ہیں، ڈرون حملے ہو رہے ہیں، یہ بند ہونے چاہئیں۔ انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہاں لوگ بہت مشکلات کے شکار ہیں، اس لیے یہ ڈرون حملے بند کروائیں۔ان حالات میں آپریشن کو ہر صورت بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ خیبرپختونخوا میں ہورہا ہے، اس کے ذریعے وہاں کی حکومت کو کمزور کیا جائے گا۔
عمران خان نے علیمہ خان سے کہا کہ وہ ان کی طرف سے اختر مینگل سے تعزیت کریں کہ ان کے والد کی برسی کے موقع پر خودکش حملے میں لوگ شہید ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے پورے بلوچستان میں جس ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کیا ہے، اس میں پی ٹی آئی بھرپور انداز میں شرکت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیے علیمہ خان پر انڈے پھینکنے والی خواتین حراست میں لیے جانے پر اڈیالہ چوکی منتقل
واضح رہے کہ آج جب علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں تو نامعلوم افراد کی طرف سے ان پر انڈے پھینکے گئے۔ جس کے بعد انہیں فوری طور پر بحفاظت روانہ کردیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عمران خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور عمران خان نے کہا کہ عمران خان کی بند کروائیں علیمہ خان ڈرون حملے انہوں نے حکومت کو جیل میں
پڑھیں:
تنوشری دتا کو بگ باس کیلئے کتنے کروڑ معاوضے کی آفر ہوئی؟
بھارتی اداکارہ تنوشری دتا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پچھلے 11 سال سے مسلسل بگ باس میں آنے کی آفرز مل رہی ہیں مگر وہ ہر بار منع کر دیتی ہیں۔
بالی ووڈ کے رومانوی ہیرو عمران ہاشمی کیساتھ فلم ’عاشق بنایا آپ نے‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ و ماڈل تنوشری دتا نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں کئی مرتبہ بگ باس کیلئے آفر مل چکی ہے جبکہ یہ آفر بےحد بڑے معاوضے پر ملنے پر بھی انہوں نے منع کردیا۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں بگ باس میں بطور اُمیدوار شامل ہونے کیلئے ایک کروڑ 65 لاکھ بھارتی روپے معاوضے کی آفر ہوئی تھی تاہم انہوں نے اسے اپنی شخصیت کیلئے درست نہ سمجھا اور انکار کیا۔
تنوشری کا کہنا تھا کہ وہ اپنی عزت نفس اور پرائیویسی کو دولت سے زیادہ اہم سمجھتی ہیں اس لئے بگ باس اگر چاند کا ٹکڑا بھی لاکر دے دیتے تو اس کا حصہ نہ بنتی۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ مرد عورت ایک ساتھ رہتے ہیں ایک ہی حال میں سوتے اور دن بھر جھگڑتے ہیں اور میں ایسا ہرگز نہیں کرسکتی۔