راولپنڈی:

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو میڈیا سے گفتگو کے دوران انڈا پھینک کر مارنے کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے  کا بیان سامنے آ گیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے قریب داہگل کے مقام پر  میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران علیمہ خان پر انڈا پھینک کر مارا گیا۔ اس موقع پر پولیس نے 2 مشتبہ خواتین کو حراست میں لیا جب کہ علیمہ خان صحافیوں کے سوالات لیے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: علیمہ خان  کو میڈیا سے گفتگو کے دوران انڈا  مار دیا گیا، ویڈیو سامنے آ گئی

بعد ازاں ترجمان راولپنڈی پولیس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا، جس میں انکشاف کیا گیا ہے داہگل  کے مقام پر پریس کانفرنس کے دوران علیمہ خان پر انڈا پھینکنے کا واقعہ پیش آیا، جو حیران کن طور پر عمران خان ہی کی جماعت پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے مارا تھا۔

پولیس کے مطابق کے پی سے آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے افراد اپنے مطالبات کے سلسلے میں احتجاج کرنے آئے تھے۔ اس موقع پر خواتین کے سوالات پر علیمہ خان کی جانب سے جواب نہ دینے پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں ملوث خواتین کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں: سوال کرنے پر دھمکیاں، آپ کے بھائی بھی ایسا کرتے تھے، صحافی کی بات پر علیمہ خان روانہ

بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان پر انڈا پھینکنے  کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ہے جو بانی پی ٹی آئی کی فیملی پر حملہ کر کے حالات بگاڑنا چاہتا ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ بات فزیکل حملے تک پہنچ چکی ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ کو فول پروف سکیورٹی دینی چاہیے ۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ایسے واقعات کو فی الفور روکا جائے۔

انہوں نے کہا کہ علیمہ خان نے ہمیشہ اپنے بھائی کا پیغام پہنچایا ۔ انہوں نے کبھی کسی کو ٹارگٹ نہیں کیا، وہ صرف بھائی کا پیغام پہنچاتی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علیمہ خان پی ٹی آئی کے دوران

پڑھیں:

کیا علیمہ خان نے خیبرپختونخوا کابینہ میں من پسند اراکین شامل کروائے؟

پاکستان تحریکِ انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ محترمہ علیمہ خانم کی مبینہ ملاقات سے متعلق خبر کو جھوٹا، بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نے واضح کیا کہ نہ تو علیمہ خان کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے کوئی ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی انہوں نے کابینہ میں کسی نام کی سفارش یا اصرار کیا۔ ترجمان کے مطابق یہ خبر سراسر غلط معلومات پر مبنی ہے اور اس کا مقصد گمراہ کن تاثر دینا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایسے جھوٹے دعوے میڈیا کے اعتماد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف نے میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ دارانہ صحافت کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی خبر کی نشر یا اشاعت سے قبل اس کی تصدیق لازمی کریں تاکہ عوام میں غلط فہمیاں پیدا نہ ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news سہیل آفریدی علیمہ خان ملاقات

متعلقہ مضامین

  • اصول پسندی کے پیکر، شفیق غوری کی رحلت
  • کراچی میں مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا، سرغنہ خاتون بھی گرفتار
  • کراچی میں دلخراش حادثہ، گھر میں آگ لگنے سے ماں بیٹی ہلاک
  • کراچی؛ گھر میں آتشزدگی کے دوران ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق
  • کورونا کی شکار خواتین کے نومولود بچوں میں آٹزم ڈس آرڈرکا انکشاف
  • مفیصل کپاڈیا کا ڈمپل کپاڈیا سے کیا رشتہ ہے؟ گلوکار کا انٹرویو میں انکشاف
  • ماں کے دورانِ حمل کووڈ کا شکار ہونے پر بچوں میں آٹزم کا خطرہ زیادہ پایا گیا، امریکی تحقیق
  • کیا علیمہ خان نے خیبرپختونخوا کابینہ میں من پسند اراکین شامل کروائے؟
  • لاہور؛ پولیس کے خدمت مرکز میں رشوت لیکر لائسنس بنانے کا انکشاف
  • لاہور: پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لےکر لائسنس بنانے کا انکشاف