برطانوی شاہی خاندان کی سب سے معمر رکن ڈچس آف کینٹ شہزادی کیتھرین 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بادشاہ چارلس نے ڈچس آف کینٹ کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی عزیزہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

شاہ چارلس اور شہزادی کیتھرین کی ایک یادگار تصویر۔

بادشاہ چارلس نے شہزادی کیتھرین (ڈچس آف کینٹ) کی وفات پر ایک سنجیدہ بیان جاری کیا ہے۔

جمعے کو برطانوی شاہی خاندان کے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ نے محترمہ کی وفات کی تصدیق کی۔

رائل خاندان کی سب سے بزرگ رکن کا انتقال جمعرات 4 ستمبر 2025 کو کینسنگٹن پیلس میں ہوا۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے کہا گیا کہ بادشاہ اور ملکہ اور شاہی خاندان کے تمام ارکان ڈیوک آف کینٹ پرنس ایڈورڈ (مرحومہ کے شوہر)، ان کے بچوں اور پوتوں کے اس نقصان پر غمگین ہیں اور ڈچس کی زندگی بھر تنظیموں کے لیے ان کی وابستگی، موسیقی کے شوق اور نوجوانوں کے لیے ہمدردی کو یاد کرتے ہیں۔ شاہی محل پر یونین جھنڈا بھی ڈچس کی یاد میں سرنگوں کردیا گیا۔

ڈچس آف کینٹ کیتھرین کا کنگ چارلس سے رشتہ شہزادی کیتھرین اور پرینس ایڈورڈ شادی کے موقعے پر۔ شاہ چارلس، پرنس ایڈورڈ اور شہزادی این۔

ڈچس آف کینٹ نے سنہ 1961 میں ڈیوک آف کینٹ پرنس ایڈورڈ سے شادی کی تھی جو کنگ چارلس سوم کی والدہ آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کے کزن تھے۔ اس طرح شہزادی کیتھرین شاہی خاندان کا حصہ بنیں۔

اگرچہ وہ براہ راست کنگ چارلس کی قریبی رشتہ دار نہیں تھیں لیکن شاہی خاندان کے وسیع دائرے میں ان کا شمار ہوتا تھا۔ ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد شہزادی کیتھرین شاہی خاندان کی سب سے عمر رسیدہ رکن بن گئی تھیں۔

اب شاہی خاندان کی سب سے عمر رسیدہ شخصیت کون ہیں؟ شاہ چارلس کی ہمشیرہ شہزادی این جو اب خاندان میں پرنس ایڈورڈ کے بعد سب سے عمر رسیدہ ہیں۔

ڈچس آف کینٹ کی وفات کے بعد برطانوی شاہی خاندان کی سب سے عمر رسیدہ رکن اب ان کے شوہر پرنس ایڈورڈ ہیں جو 89 سال کے ہیں۔ پرنس ایڈورڈ کے بعد شاہ چارلس کی بڑی ہمشیرہ شہزادی این خاندان کی سب سے بزرگ رکن ہیں جن کی عمر 75 برس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈچز کیتھرین کا انتقال ڈیوک آف کینٹ پرینس ایڈورڈ شاہ چارلس شاہی خاندان کا معمر فرد شہزادی کیتھرین ملکہ الزبتھ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: شاہ چارلس شاہی خاندان کا معمر فرد شہزادی کیتھرین ملکہ الزبتھ شاہی خاندان کی سب سے برطانوی شاہی خاندان شہزادی کیتھرین پرنس ایڈورڈ شاہ چارلس کی وفات کے بعد

پڑھیں:

شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز

ریاض(ائی پی ایس ) وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماں نے دوطرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کیلئے سعودی شاہی دیوان، قصر یمامہ پہنچے۔

شاہی دیوان پہنچنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سعودی شاہی پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سواروں نے استقبال کیا۔شاہی دیوان پہنچنے پر سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا، وزیرِ اعظم کو سعودی مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین دو طرفہ ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف بھی موجود ہیں۔وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی شریک ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایشیا کپ: یو اے ای کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ ایشیا کپ: یو اے ای کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ ایشیا کپ تنازع: اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم اور منیجر سے معافی مانگ لی ریلوے میں8 ماہ کے دوران اربوں کی بچت، اصلاحات جاری رہیں گے: حنیف عباسی ڈی ایم اے کی جی نائن اور آئی الیون بس اسٹینڈز کی کامیاب نیلامی چیئر مین پی سی بی کی وسیع مشاورت:پاکستانی ٹیم کو آج میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے فائنل رانڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • ٹرمپ کے خلا ف لندن میں احتجاج، مظاہرین کاغزہ جنگ رکوانے کا مطالبہ
  • جب ’شاہی شہر‘ ڈوب رہا تھا !
  • نادرا کا معمر شہریوں کے لیے فیس ریکگنیشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
  • سپریم کورٹ: تہرے قتل کے مجرم اورنگزیب کی اپیل پر فیصلہ محفوظ
  • فنگر پرنٹس کے مسئلے سے دوچار معمر افراد کیلئے فیس ریکگنیشن لارہے ہیں: ترجمان نادرا
  • بھکر، زہریلی لسی پیسے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد متاثر، ایک بچہ جاں بحق
  •  سعودی سفیر کا واشنگٹن میں سعودی فوجی مشن کا دورہ
  • برطانوی ولی عہد کی رہائشگاہ کے نزدیک گاڑیاں چرا لے جانے والے چور بچ نکلے، سراغ نہ لگ سکا
  • احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کرگئے